உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket : شبھمن گل نے پانچ ون ڈے میں بنائی تین نصف سنچریاں، اب ملے گا انعام، سنبھالیں گے ہندوستانی ٹیم کی کمان

    Cricket : شبھمن گل نے پانچ ون ڈے میں بنائی تین نصف سنچریاں، اب ملے گا انعام، سنبھالیں گے ہندوستانی ٹیم کی کمان (AFP)

    Cricket : شبھمن گل نے پانچ ون ڈے میں بنائی تین نصف سنچریاں، اب ملے گا انعام، سنبھالیں گے ہندوستانی ٹیم کی کمان (AFP)

    New Zealand A Tour of India: کرکٹر شبھمن گل کیلئے گزشتہ چند ماہ شاندار رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے سیریز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 2 نصف سنچریاں بنانے کے بعد گل نے اب زمبابوے میں بھی اچھی بلے بازی کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : کرکٹر شبھمن گل کیلئے گزشتہ چند ماہ شاندار رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے سیریز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 2 نصف سنچریاں بنانے کے بعد گل نے اب زمبابوے میں بھی اچھی بلے بازی کی ہے۔ انہیں اس کارکردگی کا بڑا انعام مل سکتا ہے۔ گل کو ستمبر میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف سیریز کے لئے انڈیا اے ٹیم کی کپتانی سونپی جا سکتی ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس سیریز کے لئے انڈیا اے ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گل کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف تین 4 روزہ میچوں کے علاوہ 3 ون ڈے میچوں کے لئے کپتان بنایا جا سکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia Cup 2022: شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ ایشیا کپ سے باہر، بلے بازوں کیلئے بڑی راحت


      نیوزی لینڈ اے کے خلاف ہونے والی اس سیریز کیلئے رنجی ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انڈیا اے ٹیم میں جگہ ملے گی۔ اس میں بائیں ہاتھ کے اسپنر شمس ملانی بھی شامل ہیں۔ ملانی نے ممبئی کی سینئر اور انڈر 25 ٹیم کیلئے گزشتہ کچھ عرصہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے حارث روف نے اڑایا بلے باز کا وکٹ، ہوا میں 'ڈانس' کرتا دکھا اسٹمپ


      ملانی نے رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے 6 میچوں میں 16.7 کی اوسط سے مجموعی طور پر 45 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے میچ میں دو مرتبہ 10 اور 6 مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔

      وہیں اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے ممبئی کو انڈر 25 سی کے نائیڈو ٹرافی جتانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ملانی نے 3 میچوں میں 29 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ایسے میں انہیں پہلی مرتبہ انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ملانی کے علاوہ ہنوما وہاری، واشنگٹن سندر، کے ایس بھرت اور محمد سراج کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: