بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کے بجٹ کو خراب کر دیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کیلئے بچت کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس وجہ سے وہ اقتصادی طور پر اپنے مستقبل کو لیکر فکرمند ہیں۔ بڑھتی مہنگائی سے درمیانی طبقے کے کے خاندان تو بیحد ہی لاچار اور پریشان ہو گئے ہیں۔ ان کا مسئلہ ہے کہ اب کیا کھائیں اور کیا بچائیں؟ تو اس مہنگائی کے اس دور میں ہم آپ کو ایک ایسا فارمولہ بتا رہے ہیں جسے اپناکر آپ بآسانی بچت کر پائیں گے۔ اس فارمولے کو 50:30:20 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سیدھے الفاظ میں کہیں تو آمدنی کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
تنخواہ پر اپلائی کریں یہ فارمولہاگر آپ نوکری کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ میں جتنی تنخواہ آتی ہوتی ہے اس پر 50:30:20 کے فارمولے کو اپنا سکتے ہیں۔ وہیں اگر آپ کاروباری ہیں تو مہنے کی پوری آمدنی پر اس فارمولے کو لگاکر آپ سبھی خرچوں کے باوجود اپنی بچت کیلئے پیسہ بچا سکتے ہیں تو چلئے اس فارمولے کے حساب کو سمجھ لیتے ہیں۔
اب بیبی پاؤڈر بنا اور بیچ بھی سکتی ہے کمپنی، جانسن اینڈ جانسن کو ہائی کورٹ نے دی راحتچھٹی پر گئے ملازموں کو تنگ کرنا پڑے گا بھاری، لگے گا 1لاکھ کا جرمانہ! تفصیل یہاں جانئےمان لیجئے کہ آپ کی تنخواہ ماہانہ 40,000 روپے ہے اور آپ یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ پیسے کیسے بچائے جائیں؟ سب سے پہلے 50:30:20 کے فارمولے کو سمجھیں۔ 50%+30%+20%۔ یعنی اپنی کمائی کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ کھانے پینے، رہنے اور تعلیم سمیت ضروری چیزوں پر پہلا 50 فیصد خرچ کریں۔ یہاں رہنے کا مطلب ہے، اگر آپ کرائے پر رہتے ہیں، تو ہر ماہ کا کرایہ یا ہوم لون لیا ہے، تو اس کی ای ایم آئی EMI کی قیمت اس 50 فیصد میں شامل کی جا سکتی ہے۔ تو آئیے اس فارمولے کے حساب کو سمجھتے ہیں۔
فارمولے کے تحت اپنی آمدنی کا 30 فیصد ان چیزوں پر خرچ کریں جن کا تعلق آپ کی خواہشات سے ہے۔ اس میں آپ باہر گھومنے پھرنے، فلمیں دیکھنا، باہر کھانا، گیجٹس، کپڑے، کار، موٹر سائیکل اور طبی اخراجات رکھ سکتے ہیں۔ طرز زندگی سے متعلق اخراجات آپ اس طرح سے کر سکتے ہیں۔ قواعد کے مطابق ماہانہ 40 ہزار روپے کمانے والے شخص کو ان چیزوں پر زیادہ سے زیادہ 12 ہزار روپے خرچ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ 50:30:20 فارمولہ بتاتا ہے کہ باقی 20 فیصد کو بچانا ہے۔ پھر اسے صحیح جگہ پر لگائیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔