உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    SL vs AUS: سری لنکا اور آسٹریلیا کے ٹی ٹوینٹی میچ تین گیندوں پر گرے تین وکٹ، بنی انوکھی ہیٹ ٹرک

    SL vs AUS: سری لنکا اور آسٹریلیا کے ٹی ٹوینٹی میچ تین گیندوں پر گرے تین وکٹ، بنی انوکھی ہیٹ ٹرک (AFP)

    SL vs AUS: سری لنکا اور آسٹریلیا کے ٹی ٹوینٹی میچ تین گیندوں پر گرے تین وکٹ، بنی انوکھی ہیٹ ٹرک (AFP)

    SL vs AUS 3rd T20i: سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 176 رنز بنائے ہیں۔

    • Share this:
      پلیکل : سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 176 رنز بنائے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے 39 اور مارکس اسٹوئنس نے 38 رنز بنائے ۔ کنگارو ٹیم پہلے ہی دو میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کر چکی ہے۔ ایسے میں سری لنکا کی ٹیم یہ میچ جیت کر ون ڈے سیریز سے پہلے فارم میں واپس آنا چاہے گی۔ سری لنکا کی جانب سے آف اسپنر مہیش ٹیکشنا نے 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں انوکھی ہیٹ ٹرک بھی بنی ۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 2 اوورز کے درمیان لگاتار 3 گیندوں پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ


      گلین میکسویل آسٹریلیا کی اننگز کے 10ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 9 گیندوں میں 16 رنز بنائے۔ لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ پھر 11ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر 33 گیندوں پر 39 رنز بنا کر ٹیکشنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد جوس انگلش اگلی ہی گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ ایسے میں آسٹریلیا نے 3 گیندوں میں 3 وکٹیں گنوا دیں۔ انگلش کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے دو جیت کے ساتھ 6 ممالک کو پیچھے کو چھوڑا


      آسٹریلیا کی جانب سے سینئر بلے باز اسٹیو اسمتھ آخر تک ڈٹے رہے۔ وہ چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لئے اترے تھے ۔ انہوں نے 27 گیندوں میں 37 رنز بنائے۔  انہوں نے 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ان کے ساتھ میتھیو ویڈ بھی 8 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ دونوں نے 4 اوورز 43 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری بھی کی۔ کپتان ایرون فنچ نے 20 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے لگائے۔

      ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز بھی 14 جون سے شروع ہوگی۔ آسٹریلیا کا یہ دورہ سری لنکا کے لیے کافی اہم ہے۔ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ایسے میں سری لنکائی بورڈ کو سیریز سے ہونے والی آمدنی سے راحت ملے گی۔ وہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ٹکٹ سے ہونے والی آمدنی سے عام لوگوں کی مدد کی جائے گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: