SL vs PAK: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، یاسر شاہ سمیت ان کھلاڑیوں کو ملا موقع
SL vs PAK: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، یاسر شاہ سمیت ان کھلاڑیوں کو ملا موقع (AFP)
SL vs PAK Tests: پاکستانی ٹیم 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ، جس میں تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی واپسی کے ساتھ ساتھ کچھ نئے نوجوان چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نئی دہلی : پاکستانی ٹیم 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ، جس میں تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی واپسی کے ساتھ ساتھ کچھ نئے نوجوان چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 36 سالہ یاسر نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
سیریز کے 2 ٹیسٹ میچ گالے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور آر پریم داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم 16 جولائی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے پہلے 3 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی ۔ پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز 2015 میں سری لنکا میں کھیلی تھی، جب اس نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم اس مرتبہ بھی اپنے کھلاڑیوں سے ایسی ہی کوشش کی توقع کریں گے ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں وسیم نے کہا کہ ہم نے اس ٹیم کا انتخاب سری لنکا کے حالات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ یہ دونوں میچ ہماری ٹیم کے لیے کافی اہم ہیں، کیونکہ ہمارے پاس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس داؤ پر ہیں۔ میں اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور جیت درج کریں گے ۔
اسپن آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو بھی ٹیم میں موقع ملا ہے۔ سلمان نے پچھلے تین سیزن میں مسلسل بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ آف اسپن گیند بازی بھی کرتے ہیں۔ آغا گھریلو سرکٹ میں بہترین فارم میں ہیں اور تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ سے کچھ باریکیاں سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ 35 سالہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو بھی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد خان نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔