اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انضمام کے بھتیجے امام الحق کو ہندستانی تیز گیند باز محمد سراج نے دکھایا پولین کا راستہ

    اس میچ میں واروکشائر کی جانب سے شرکت کرنے والے ہندوستانی اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج  (Mohammed Siraj) زبردست تال میں نظر آرہے ہیں۔

    اس میچ میں واروکشائر کی جانب سے شرکت کرنے والے ہندوستانی اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج (Mohammed Siraj) زبردست تال میں نظر آرہے ہیں۔

    اس میچ میں واروکشائر کی جانب سے شرکت کرنے والے ہندوستانی اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج (Mohammed Siraj) زبردست تال میں نظر آرہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون کا ایک مقابلہ سمرسیٹ اور واروکشائر (Somerset vs Warwickshire)  کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں واروکشائر کی جانب سے شرکت کرنے والے ہندوستانی اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج  (Mohammed Siraj) زبردست تال میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے پہلی اننگز میں پانچ کامیابیاں حاصل کیں اور دوسری اننگز میں اس رپورٹ کے لکھے جانے تک صرف دو اوورز کر کے ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ دوسری اننگز میں پاکستان کے اوپنر امام الحق (Imam ul Haq) سراج کا شکار بنے ہیں۔ امام پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔

      سمرسیٹ اور واروکشائر کے درمیان جاری بھڑنت میں سراج نے دونوں اننگز میں امام کو اپنا شکار بنایا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے امام کو صرف پانچ رنز کے individual اسکور پر وکٹ کیپر مائیکل برجیس کے ہاتھوں کیچ  آؤٹ کروا دیا۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر ہی سیم ہین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرواتے ہوئے پویلین جانے پر مجبور ہو گئے۔ دوسری اننگز میں سستے سے نمٹنے کے بعد امام بہت اداس نظر آئے، اور سر جھکائے پویلین کی طرف جاتے ہوئے نظر آئے۔



      23اکتوبر کو ہندستان۔پاکستان کا مقابلہ، آفریدی نے بجائی ٹیم انڈیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

      خوبصورتی میں ہالی ووڈ اداکارہ کو ٹکر دیتی ہیں یہ خاتون کرکٹر، مسکراہٹ بناگی دیوانہ

      آپ کو بتاتے چلیں کہ امام الحق سمرسیٹ کے لیے دونوں اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔ اس دوران انہوں نے پہلی اننگز میں کل 20 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس کے علاوہ وہ دوسری اننگز میں صرف پانچ گیندیں کھیل سکے۔ میچ کے حوالے سے بات کریں تو سراج نے سمرسیٹ کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 24 اوورز میں 82 رنز خرچ کر اور پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ اس کے ساتھ ہی سمرسیٹ کی ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: