سوربھ گانگولی کرکرٹ میں کر رہے واپسی؟ ٹویٹ شیئر کرکے دیا اشارہ
سوربھ گانگولی نے سال 2023 کے پہلے ہی دن ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ سوربھ گانگولی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ اپنا بلہ پکڑے ہوئے اور کچھ پرانے شاٹس کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سوربھ گانگولی نے سال 2023 کے پہلے ہی دن ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ سوربھ گانگولی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ اپنا بلہ پکڑے ہوئے اور کچھ پرانے شاٹس کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
نئی دہلی. سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے گانگولی نے لکھا ہے، جلد آرہا ہے۔ گانگولی نے اچانک ایسی ویڈیو کو بلے باز کی کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ حالانکہ گانگولی نے اپنے ٹویٹ میں کچھ واضح نہیں کیا ہے۔ ایسے میں ان کے اس ٹویٹ پر مداح مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ کرکٹ شائقین ان کے کرکٹ میں واپسی کے منصوبے یا کرکٹ سے متعلق کسی بھی چیز کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
سوربھ گانگولی نے سال 2023 کے پہلے ہی دن ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ سوربھ گانگولی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ اپنا بلہ پکڑے ہوئے اور کچھ پرانے شاٹس کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ایک بہت ہی مختصر ویڈیو کلپ ہے۔ وائرل کلپ میں اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہیں کہ پوسٹ کس بارے میں ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد لیجنڈری ہندوستانی کرکٹر کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ اس کا ان کے فینس کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ اب ایسی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔ کچھ ان کی کسی بھی شکل میں کرکٹ میں واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں لگا رہے ہیں تو کچھ ان کی بایوپک کے اعلان کے بارے میں قیاس آرائیاں لگا رہے ہیں۔ اب وقت ہی بتائے گا کہ گانگولی اس ٹویٹ سے مداحوں کو کیا سرپرائز دینے والے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔