ہوم » نیوز » اسپورٹس

کے ایل راہل کی کپتانی سے متاثر ہوئے سوربھ گانگولی، وراٹ کوہلی کو دی یہ بڑی نصیحت

بی سی سی آئی (BCCI) کے صدر سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) نے کے ایل راہل (KL Rahul) کو بھی با صلاحیت بلے باز بتایا۔ کہا وہ تینوں فارمیٹ میں غضب مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

  • Share this:
کے ایل راہل کی کپتانی سے متاثر ہوئے سوربھ گانگولی، وراٹ کوہلی کو دی یہ بڑی نصیحت
سوربھ گانگولی

ہندستانی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی (BCCI) کے صدر سوربھ گانگولی  (Sourav Ganguly) نے سنیچر کو کہا کہ لوکیش راہل کی طرح باصلاحیت کھلاڑی کو ٹیسٹ میں پیر جمانے کے لئے ان کے پاس بہت وقت ہیں۔ کیونکہ اس وکٹ کیپر بلے باز کے پاس سبھی فارمیٹ میں میچ ونر کھلاڑی بنانے کی صلاحیت ہے۔ انڈین پریمئر لیگ (ipl 2020) کے 13  سیزن میں کنگس الیون پنجاب کی کپتانی کرنے والے راہل موجودہ سیزن میں فی الحال سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں ٹاپ پر ہیں۔

کے ایل راہل (KL Rahul) سے متاثر ہیں سوربھ گانگولی

کے ایل راہل (KL Rahul)  کی کپتانی سے متاثر سوربھ گانگولی کا ماننا ہے کہ کرناٹک کا یہ کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لئے بنا ہے۔ انہوں نے انڈیا ٹوڈے کے پروگرام انسپریشن میں کہا، ' میں ایک کرکٹر کے طور پر کہہ رہا ہوں کہ میرے پاس ٹیسٹ میچوں کے لئے لوکیش راہل کیلئے کافی وقت ہے۔ ٹیم میں حالانکہ کون رہے گا اور کون نہیں، یہ فیصلہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے' ۔

آئی پی ایل میں راہل کی زیادہ تر بڑی اننگز کنگس الیون پنجاب کو جیت نہیں دلا سکیں لیکن سوربھ گانگول ینے امید ظاہر کی ہندستان کے لئے ان کے رن میچ ونر ثابت ہوں گے۔ اس سابق ہندستانی کپتان نے کہا، کسی تجرباتی کھلاڑی کی طرح ماننا ہے کہ وہ (راہل) ایسے کھلاڑی ہیں جو ہر فارمیٹ میں حصہ لے سجتے ہیں۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ امید ہے کہ وہ ٹیم انڈیا کو جیت دلانے میں اپنا تعاون کریں گے جو اہم ہے۔


وراٹ کوہلی کو غیر ملک میں جیتنا ضرورری
سوربھ گانگولی نے ایک مرتبہ ہھر دوہرایا کہ وراٹ جوہلی کی قیادت والی ٹیم کو ایس ای این اے (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ) ملکوں میں اچھا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف چین  (2018-19) اپنے نام کی تھی۔ لیکن انہیں جنوبی افریقہ، انگلینڈ (دونوں 2018) اور نیوزی لینڈ (2020)  میں اور بہتر مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 08, 2020 01:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading