ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایک ہندوستانی لڑکی کی محبت میں اس کرکٹر نے چھوڑ دیا پاکستان ، پھر کرکٹ میں مچایا تہلکہ

جنوبی افریقہ کے ڈربن میں سمیہ کے ساتھ کافی عرصہ گزارنے کے بعد عمران طاہر نے جب شادی کی پیشکش کی تو سمیہ نے ایک شرط پر ہاں کر دی ۔

  • Share this:
ایک ہندوستانی لڑکی کی محبت میں اس کرکٹر  نے چھوڑ دیا پاکستان ، پھر کرکٹ میں مچایا تہلکہ
ایم ایس دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی اور عمران طاہر کی اہلیہ سومیہ دلدار آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران ۔ فائل فوٹو : آئی پی ایل ٹی 20 ڈاٹ کام ۔

جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کا آج یوم پیدائش ہے ۔ عمر طاہر کی گیند بازی تو سبھی قائل ہیں اور ان کی تعریف بھی کرتے ہیں ، لیکن اس بات سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ انہوں نے ایک ہند نژاد جنوبی افریقی  لڑکی کی محبت میں پاکستان کو الودا ع کہا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ عمران طاہر کی پیدائش پاکستان کے لاہور میں 28 مارچ 1979 کو ہوئی تھی ۔عمران طاہر نے اسکول کے وقت سے کرکٹ کھیلنا شروع کردیا تھا۔


عمران طاہر 1990 کی دہائی میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے کہ 1998 کا انڈر 19 ورلڈکپ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ گئی، جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ ’’سمیہ دلدار‘‘ کو دیکھا جو ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں۔اس کے بعد کیا تھا عمران طاہر جب پاکستان واپس آئے تو ان کی راتوں کی نیند اور دن کا سکون غائب ہوگیا اور پھر وہ سمیہ کی تلاش میں جنوبی افریقہ کیلئے نکل پڑے ۔




جنوبی افریقہ کے ڈربن میں سمیہ کے ساتھ کافی عرصہ گزارنے کے بعد عمران طاہر نے جب شادی کی پیشکش کی تو سمیہ نے ایک شرط پر ہاں کر دی ۔ سمیہ کی یہ شرط تھی کہ وہ جنوبی افریقہ کو چھوڑ کر پاکستان نہیں جائیں گی۔ بس کیا تھا محبت میں دل ہار چکے عمران نے ملک پر محبت ترجیح دی اور جنوبی افریقہ منتقل ہونے کا ارادہ کرلیا اور پھر 2006 میں پاکستان کو الوداع کہہ کر جنوبی افریقہ میں سکونت اختیار کر لی۔

تاہم عمران طاہر نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنا جاری رکھا اور 5 سال گھریلو کرکٹ کھیلنے کے بعد انہیں 2011 میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ٹیم میں نمائندگی مل گئی۔ جنوبی افریقہ میں طاہر کا کرکٹ سفر ڈالفنس ٹیم کے ساتھ شروع ہوا اور پھر وہ ٹائٹنس کے ساتھ کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کی جرسی پہننے میں کامیاب ہوگئے ۔



طاہر نے اپنے 32 ویں یوم پیدائش سے ایک ماہ پہلے فروری 2011 میں جنوبی افریقہ کیلئے ڈیبیو کیا تھا ۔ عمر طاہر کا ڈیبیو کافی تاخیر سے ہوا ، لیکن موجودہ وقت میں ان کا تجربہ کسی بھی کرکٹر سے زیادہ ہے ۔ وہ دنیا کی کل 37 ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں ۔ عمران طاہر جنوبی افریقہ ، چنئی سپرکنگس ، دہلی ڈئیرڈیولس ، ڈربی شر ، ڈولفنس ، ڈرہم ، پاکستان اے ، پاکستان انڈر 19 سمیت 37 ٹیموں کیلئے کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔ عمران طاہر نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 100 سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلے ہیں ۔
First published: Mar 27, 2020 06:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading