SA vs WI: جنوبی افریقہ نے رقم کی تاریخ، T20I کا سب سے بڑے ہدف کا کیا کامیاب تعاقب، لگے ریکارڈ 35 چھکے

SA vs WI: جنوبی افریقہ نے رقم کی تاریخ، T20I کا سب سے بڑے ہدف کا کیا کامیاب تعاقب، لگے ریکارڈ 35 چھکے  (Cricket south africa twitter)

SA vs WI: جنوبی افریقہ نے رقم کی تاریخ، T20I کا سب سے بڑے ہدف کا کیا کامیاب تعاقب، لگے ریکارڈ 35 چھکے (Cricket south africa twitter)

SA vs WI 2nd T20: جنوبی افریقہ نے تاریخ رقم کردی ہے۔ سنچورین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان ملک نے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • south africa
  • Share this:
    نئی دہلی : جنوبی افریقہ نے تاریخ رقم کردی ہے۔ سنچورین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان ملک نے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے 259 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے جنوبی افریقہ نے 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے پورا کر لیا۔ یہ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ لیکن ٹیم اس اسکور کا بھی دفاع نہیں کر سکی۔ جانسن چارلس نے صرف 39 گیندوں میں سنچری بنائی ۔ یہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں تیز ترین سنچری ہے۔ چارلس نے 46 گیندوں پر 118 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 10 چوکے اور 11 چھکے لگائے۔ لیکن ان کی اننگز بھی ویسٹ انڈیز کی شکست کو نہیں ٹال سکی۔

    ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے اس ٹی ٹوینٹی میچ میں مجموعی طور پر 517 رنز بنائے گئے، جو سب سے زیادہ ہیں۔ میچ میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے گئے۔ یہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ہیں۔ چارلس کے علاوہ کائل میئرز نے 27 گیندوں پر 51 اور روماریو شیفرڈ نے 18 گیندوں پر ناٹ آوٹ 41 رنز بنائے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوینٹی میں کیریبین ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا۔

    259 رنز کے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کو تیز شروعات کی ضرورت تھی اور ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا۔ کوئنٹن ڈی کاک اور ریزا ہینڈرکس نے زبردست بلے بازی کی۔ ڈی کاک بالکل الگ انداز نظر آئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے لئے تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنے 50 رنز صرف 15 گیندوں میں مکمل کر لئے۔ ہینڈرکس نے بھی کچھ تیز شاٹس بھی کھیلے۔ پہلے 6 اوورز میں جنوبی افریقہ نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 102 رنز بنائے۔ یہ پاور پلے کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

    اس سے پہلے پاور پلے کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے نام تھا۔ انہوں نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے تھے۔ ڈی کاک نے 43 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور آؤٹ ہوگئے۔ ان کے علاوہ ریزا ہینڈرکس نے 28 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ آخر میں کپتان ایڈن مارکرم کے 21 گیندوں پر 38 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوینٹی کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا اور میچ جیت لیا۔ ون ڈے میں سب سے بڑا ہدف جیتنے کا ریکارڈ بھی جنوبی افریقہ کے نام ہی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: SA vs WI: بچپن میں چراتا تھا بکری، اب کپتانی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی بجائی بینڈ


    یہ بھی پڑھئے: شعیب اختر نے پاکستان کے جلے پر چھڑکا نمک، افغانستان کی جیت پر کہہ ڈالی اتنی بڑی بات



    اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچوں سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: