உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں ٹی20 ٹیم خریدنے کے بعد ریلائنس کے پاس ہوئی تین ملکوں میں تین ٹیمیں

    ریلائنس کرکٹ کی دنیا میں اپنی بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہندوستان کے بعد ریلائنس نے جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں بھی ٹی 20 لیگ کی ٹیمیں خریدی ہیں۔

    ریلائنس کرکٹ کی دنیا میں اپنی بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہندوستان کے بعد ریلائنس نے جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں بھی ٹی 20 لیگ کی ٹیمیں خریدی ہیں۔

    ریلائنس کرکٹ کی دنیا میں اپنی بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہندوستان کے بعد ریلائنس نے جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں بھی ٹی 20 لیگ کی ٹیمیں خریدی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Reliance Complex
    • Share this:
      نئی دہلی: ریلائنس کرکٹ کی دنیا میں اپنی بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہندوستان کے بعد ریلائنس نے جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں بھی ٹی 20 لیگ کی ٹیمیں خریدی ہیں۔ ریلائنس کے ٹی20 اسکواڈ میں سب سے نئی ٹیم جنوبی افریقہ کی کیپ ٹاؤن ہے، جسے منگل کو ریلائنس انڈسٹریز کے ممبئی انڈین برانڈ نے خریدا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس کو تین ممالک میں تین ٹی20 ٹیمیں مل گئی ہیں۔
      ریلائنس فیملی میں جنوبی افریقہ کی ٹی20 لیگ ٹیم کیپ ٹاؤن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، نیتا امبانی، ڈائریکٹر، ریلائنس انڈسٹریز نے کہا، میں ریلائنس فیملی میں اپنی نئی ٹی20 ٹیم کا استقبال کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں! ہم ممبئی انڈینس کے مضبوط اور دل لگی کرکٹ برانڈ کو جنوبی افریقہ جیسے ملک میں لے جانے کے لئے پرجوش ہیں۔ ایک ایسا ملک جو کرکٹ سے اتنا ہی پیار کرتا ہے، جتنا ہم ہندوستانی کرتے ہیں! جیسے جیسے ممبئی انڈینس کا عالمی کرکٹ میں قدم بڑھتا جا رہا ہے، اسی طرح کھیلوں کے ذریعہ خوشی اور جوش پھیلانے کا ہمارا عزم بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

      ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا، جنوبی افریقی فرنچائز کے ساتھ، اب ہمارے پاس تین ممالک میں تین ٹی20 ٹیمیں ہیں۔ ہم کرکٹ کے ماحولیاتی نظام اور برانڈ ممبئی انڈینس میں اپنی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہیں تاکہ شائقین کو کچھ بہترین کرکٹ فراہم کی جا سکے، جو ہم دیکھ سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں تقریباً 10 لاکھ عہدے خالی، حکومت نے پارلیمنٹ میں دی جانکاری

      کمپنی کے مطابق، ریلائنس انڈسٹریز نے کرکٹ فرنچائزز، فٹ بال لیگز، کھیلوں کی اسپانسرشپ، مینٹرشپ اور ایتھلیٹ ٹیلنٹ مینجمنٹ کے ذریعے ملک میں کھیلوں کے لئے ایک بہتر ماحولیاتی نظام تیارکرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

      اس کے علاوہ آر آئی ایل کےسی ایس آر ونگ، ریلائنس فاونڈیشن سپورٹس کے ذریعہ ملک بھر کے کھلاڑیوں کو چمپئن بننے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ملک میں اولمپک تحریک کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ہندوستان عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ اس سال کے شروع میں نیتا امبانی کی کوششوں سے 40 سال کے وقفے کے بعد 2023 میں ممبئی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے باوقار اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: