ہوم » نیوز » اسپورٹس

ویڈیو: رن لینے کے دوران بیچ پچ پربیٹھ گیا بلے باز، ہاتھ میں گیند ہونے کے باوجود گیندباز نے نہیں کیا آؤٹ، یہ ہے وجہ

جنوبی افریقہ میں کھیلی جارہی مزانسی سپر لیگ کے ایک میچ میں بھی ایسا ہی دیکھنےکوملا جب سری لنکائی گیند باز اسورو اڈانا نے ہاتھ میں گیند ہونے کے باوجود کریز سے باہر رہے بلے بازکوآؤٹ نہیں کیا۔

  • Share this:
ویڈیو: رن لینے کے دوران بیچ پچ پربیٹھ گیا بلے باز، ہاتھ میں گیند ہونے کے باوجود گیندباز نے نہیں کیا آؤٹ، یہ ہے وجہ
اسورو اڈانا مزانجی سپرلیگ میں پرلے راکس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

پرلے: کرکٹ کوغیریقینی کھیل کہا جاتا ہے، کرکٹ کے میدان پرایسے قصے ہوتے رہتے ہیں، جب کھلاڑی شائقین کا دل جیت لیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کھیلی جارہی مزانسی سپر لیگ کےایک میچ میں بھی ایسا ہی دیکھنےکوملا جب سری لنکائی گیند بازاسورواڈانا نے ہاتھ میں گیند ہونےکے باوجود کریزسے باہررہے بلے بازکوآؤٹ نہیں کیا۔ یہ واقعہ پرلے راکس اورنیلسن منڈیلا بے جائنٹس کے درمیان ہوئے مقابلے کے دوران سامنے آیا۔


ڈیلپورٹ نے بنائے 39 رن


دراصل مزانسی سپرلیگ  کے اس میچ میں پرلے راکس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر168 رن بنائے۔ ٹیم کےلئےڈیلپورٹ نے 22 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 39 رن بنائے، جبکہ ویرتنےنےناٹ آؤٹ 36 رن کا تعاون دیا۔ پرلے راکس کےکل اسکورمیں سری لنکائی کرکٹراسورو اڈوانا نے بھی 21 گیندوں پر27 رن کا تعاون دیا۔ اس اننگ میں انہوں نےایک چھکا بھی لگایا۔ سلامی بلے بازڈیوڈس نے 31 رن بنائے۔ نیلسن منڈیلا بے جائنٹس کی طرف سےعمران طاہرنے دو وکٹ لئے۔


اسورو اڈانا نے سری لنکا کے لئے 15 ونڈے اور27 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ فائل فوٹو


اس لئے بلے بازکونہیں کیا آؤٹ

جواب میں نیلسن منڈیلا بے جائنٹس کی طرف سے بین ڈنک نے 27 رن بناتے ہوئے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی، لیکن 9 ویں اوورتک ٹیم کے تین وکٹ 62 رنوں پرگرگئے تھے۔ اس کے بعد کہن نےاننگ کوسنبھالا اور43 گیندوں پر58 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے ریان ٹین ڈوایشچ اورمارکومرائس کا اچھا ساتھ ملا، جنہوں نے بالترتیب 14 اور21 رن بنائے۔ پرلے راکس کے گیند بازاسورواڈانا جب اننگ کا 19 واں اوورپھینکنےآئے توکہن اورمرائس کریزپرتھے۔ ٹیم کو8 گیندوں میں 24 رنوں کی درکارتھی۔ کہن نےاڈانا کی گیند پرتیزشاٹ کھیلا، لیکن گیند دوسرے اینڈ پرکریزچھوڑکرآگے نکل چکےان کے ساتھی مرائس کی کوہنی میں لگی اوراسورواڈانا کے ہاتھ میں چلی گئی۔ مرائس ایک پل کےلئےتوکریزپرہی بیٹھ گئے۔ حالانکہ اس دوران اسورواڈانا کے پاس مرائس کورن آؤٹ کرنےکا موقع تھا، لیکن انہوں نے کھیل جذبےکا احساس کرتے ہوئےایسا نہیں کیا۔

فائنل میچ  16 دسمبرکوہوگا 

اس حادثہ کے بعد اننگ کے20 ویں اوورکی تیسری گیند پرمرائس نے چھکا لگایا، لیکن ٹیم ہدف سے تھوڑی دوررہ گئی۔ اسی کے ساتھ پرلے راکس نے 12 رن سے یہ مقابلہ اپنےنام کیا۔ پرلےراکس پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ مقام پرہےاوراس نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ لیگ کا خطابی مقابلہ 16 دسمبرکوکھیلا جائے گا۔ سری لنکائی آل راؤنڈراسورواڈانا نے سری لنکا کےلئے15 ونڈے اور27 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے سال 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا۔

 
First published: Dec 11, 2019 10:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading