ہوم » نیوز » اسپورٹس

ساہا کے ساتھ ہوادھوکہ، ریشبھ پنت کو کھلانے کیلئے وراٹ کوہلی نے کر دیا ٹیم سے باہر

نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹی 20 سیریز کے بعد انڈیا (India) نے جمعے کو ٹیسٹ سیریز کی شروعات کی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ویلنگٹن (Wellington) میں کھیلا جارہا ہے۔ ہندستانی کپتان نے اس مقابلے میں وکٹ کیپر کے طور پر ریشبھ پنت (Rishabh Pant) کو موقع دیا ہے۔

  • Share this:
ساہا کے ساتھ ہوادھوکہ، ریشبھ پنت کو کھلانے کیلئے وراٹ کوہلی نے کر دیا ٹیم سے باہر
نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹی 20 سیریز کے بعد انڈیا (India) نے جمعے کو ٹیسٹ سیریز کی شروعات کی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ویلنگٹن (Wellington) میں کھیلا جارہا ہے۔ ہندستانی کپتان نے اس مقابلے میں وکٹ کیپر کے طور پر ریشبھ پنت (Rishabh Pant) کو موقع دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹی 20 سیریز کے بعد انڈیا (India)  نے  جمعے کو ٹیسٹ سیریز کی شروعات کی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ویلنگٹن (Wellington) میں کھیلا جارہا ہے۔ ہندستانی کپتان نے اس مقابلے میں وکٹ کیپر کے طور پر ریشبھ پنت  (Rishabh Pant) کو موقع دیا ہے۔  ریشبھ پنت پورت دورے میں ٹیم کے ساتھ تھے۔ حالانکہ انہیں موقع نہیں ملا۔ ونڈے اور ٹی 20 سیریز میں ٹیم نے کے ایل راہل (Kl Rahul) کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں موقع دیاتھا۔ کپتان کوہلی نے ساہا کو ویلنگٹن ٹیسٹ میں باہر بیٹھا کر پنت کو چھ مہینے بعد ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد جب کپتان وراٹ کوہلی سے ٹیم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ردھیمان ساہا نہیں بلکہ ریشبھ پنت ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے۔ کوہلی کے اس فیصلے پر فینس حیران ہیں کیونکہ ساہا (Wriddhiman Saha) کو کوہلی اور کوچ روی شاستری تک موجودہ وقت میں دنیا کا بہترین وکٹ کیپر بتا چکے ہیں۔ حالانکہ وراٹ کوہلی نے کیوی پچ پر ساہا کی بہتر وکٹ کیپنگ پر پنت کی بلے بازی کو ترجیح دی ہے۔

کپتان کوہلی کے اس فیصلے کے پیچھے کی اہم وجہ ہے ریشبھ پنت کی بکے بازی جس کے سبب انہیں ساہا پر ترجیح دی گئی ہے۔ اس سیریز سے پہلے ہندستان میں کھیلی گئیں ٹیسٹ سیریز میں ردھیمان ساہا نے یہ ذمہ داری اٹھائی تھی اور کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کئے تھے۔ ساہا نے ہندستانی زمین پر شاندار وکت کیپنگ کی جہاں اسپنر کے خلاف کیپنگ کرنا بیحد مشکل مانا جاتا ہے۔ حالانکہ بطور بلے باز ساہا کچھ کمال نہیں کرپائے۔

ساہا کو لمبے وقت کے بعد ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ساہا نے اس سیریز میں دو اننگ میں 22.50 کے اوسط سے صرف 45 رن بنائے تھے۔ وہیں اس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی ساہا دو اننگز میں صرف 29 بنا پائے تھے۔ وہیں بات کریں پنت کی تو غیر ملکی زمین پر ان کا ریکارڈ ساہا سے بہتر ہے۔ ریشبھ پنت نے گزشتہ سال آسٹریلیائی اور انگلینڈ کے دورے پر سنچری لگائی تھی۔ وہیں ساہا SENA  (ساؤتھ افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلا) کے خلاف ساہا کا بلے بازی اوسط صرف 14.87 ہی ہے۔

First published: Feb 21, 2020 07:45 AM IST