ہوم » نیوز » اسپورٹس

Ind vs NZ: پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے حاصل کی183 رنوں کی برتری، طے ہو گئی ہندستان کی ہار!

نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 348 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی اور 183 رنوں کی برتری حاصل کی۔

  • Share this:
Ind vs NZ: پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے حاصل کی183 رنوں کی برتری، طے ہو گئی ہندستان کی ہار!
نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 348 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی اور 183 رنوں کی برتری حاصل کی۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہندستان نے پہلے ہی سیشن میں کیوی ٹیم کو 348 رنوں پر سمیٹ دیا۔ حالانکہ نیوزی لیںڈ کی ٹیم تب تک 183 رنوں کی لیڈ حاصل کرچکی تھی۔ ہندستان کی طرف سے ایشانت شرما نے پانچ، اشون نے تین اور جسپریت بمراہ وہیں محمد سمیع نے1-1 وکٹ حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ نے دن کی شروعات میں ہی تین اہم وکٹ حاصل کئے لیکن آکر میںکائل جیسمین اور ٹرینٹ بولٹ نے نیوزی لونڈ کو اہم لیڈ دلائی۔ ٹیم انڈیا نے گزشتہ سات میچوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے آرہی ہے۔ حالانکہ ویلنگٹن میں ان پر ہار کی تلوار لٹک رہی ہے۔


نیوزی لینڈ کی 183 رنوں کی لیڈ انڈیا کو کافی بھاری پر سکتی ہے اور وہ ہار کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا پہلی اننگ میں 150 سے زیادہ رن سے پیچھے رہنے کے بعد آج صرف تین مرتبہ میچ چیت پائی ہے۔ آخری بار ایسا 20 سال پہلے 2000 میں ہوا تھا۔ کولکاتہ مین آسٹریلا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں ہندستان پہلی اننگ میں 274 رنوں سے پییچھے رہا تھا۔ حالانکہ اس کے باوجود سوربھ گانگولی کی کپتانی میں ہندستان نے میچ جیتا تھا۔ وہیں پہلی مرتبہ ایسا سال 1976 میں ہوا تھا جب ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں ہندستان نے 131 رنوں سے پیچھے رہنے کے باوجود جیت حاصل کی تھی۔

First published: Feb 23, 2020 08:24 AM IST