ہوم » نیوز » اسپورٹس

ریشبھ پنت کے سر میں چوٹ، بی سی سی آئی نے رات بھر نگرانی میں رکھا، ماہرین سے لی صلاح

ممبئی: وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت ممبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد میچ سے دور ہوگئے۔

  • Share this:
ریشبھ پنت کے سر میں چوٹ، بی سی سی آئی نے رات بھر نگرانی میں رکھا، ماہرین سے لی صلاح
رشبھ پنت نےکہا ہےکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔

ممبئی: وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت ممبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے کے دوران سر پر گیند لگنے کے بعد میچ سے دور ہوگئے۔ ان کے سر پر پیٹ کمنس کی گیند لگی تھی جس کے بعد انہیں چکر آرہے تھے اور اس وجہ سے وہ آسٹریلیا کی بلے بازی کے دوران میدان پر نہیں آئے۔ کمنس کی گیند پر ریشبھ پنت ہندستانی اننگ کے 44 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ گیند ان کےبلے کا کنارہ لیکر ہیلمٹ پر جاکر لگی اور پھر ہوا میں چلی گئی جسے ایشٹن ٹرنر نے لپک لیا۔ ریشبھ پنت کی فیلڈنگ کیلئے نہیں اترنے پر کے ایل راہل کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالنی پڑی۔ بی سی سی آئی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ریشبھ پنت ابھی نگرانی میں ہیں۔


بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، "ریشبھ پنت ابھی آبزرویشن میں ہیں۔ ایک ماہرین سے صلاح لی گئی ہے اور اس حساب سے ان کے بارے میں اپڈیٹ دیا جائے گا"۔ بتادیں کہ سر پر گیند لگنے کےبعد پنت کو میدان پر فوراً علاج کی ضرورت نہیں پڑی تھی اور وہ خود سے اکیلے ہی ڈریسنگ روم چلے گئے تھے لیکن اننگز کے درمیان بریک بریک دوران ان کی پریشانی کا پتہ چلا۔


وہ بریک کے دوران ٹیم انڈیا کی ٹریننگ میں بھی شامل نہیں ہوئے اور آسٹریلیا کی اننگ شروع ہونے پر کے ایل راہل نے ہی کیپنگ کا ذمہ سنبھالا۔ آسٹریلیا کی اننگ کے دو اوور بعد بی سی سی آئی نے ریشبھ پنت کے بارے میں سب سے پہلے اطلاع دی۔

First published: Jan 15, 2020 02:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading