IND vs SL: محمد سراج نے کے ایل راہل کے کہنے پر بدلا پلان اور لگادی وکٹوں کی جھڑی، کلدیپ کا بھی شاندار کم بیک
IND vs SL: محمد سراج نے کے ایل راہل کے کہنے پر بدلا پلان اور لگادی وکٹوں کی جھڑی، کلدیپ کا بھی شاندار کم بیک (AP)
India vs Sri Lanka: ہندوستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 215 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس میچ میں محمد سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ سے کم بیک کررہے کلدیپ یادو نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔
نئی دہلی : ہندوستان نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 215 رنز پر ڈھیر کردیا۔ اس میچ میں محمد سراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ سے کم بیک کررہے کلدیپ یادو نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان کے سب سے تیز گیند باز عمران ملک نے بھی 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ان تین گیند بازوں کے علاوہ اکشر پٹیل کا بھی اہم کردار تھا۔ اکشر نے تین کیچ پکڑے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
محمد سراج نے سری لنکا کی بلے بازی کے بعد بریک کے دوران کمنٹیٹر سنجے منجریکر سے بات کی۔ سراج نے بتایا کہ میں عام طور پر شروعات میں سوئنگ تلاش کرتا ہوں۔ آج بھی میں نے ایسی ہی شروعات کی۔ لیکن ایک اوور کے بعد کے ایل راہل نے بتایا کہ گیند سوئنگ نہیں ہو رہی ہے، اس کے بعد میں نے اپنا منصوبہ بدل دیا ۔ محمد سراج نے کہا کہ سوئنگ نہیں ملنے پر انہوں نے اپنی لینتھ تبدیل کردی اور یہ کام کر گیا۔ ایک مرتبہ تال میل قائم ہوگیا اور پھر وکٹیں بھی مل گئیں۔ سراج نے اس میچ میں ہندوستان کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے اویشکا فرنانڈو کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ سراج نے سری لنکا کی اننگز کی آخری دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس طرح انہوں نے ایک جھٹکے میں 8 وکٹوں پر سری لنکا کا اسکور 215 سے 215 پر آل آؤٹ کر دیا۔ سراج نے گزشتہ میچ میں بھی 2 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔
سراج نے ساتھی گیند باز کلدیپ یادو کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کلدیپ نے اچھی گیند بازی کی۔ انہوں نے لگاتار وکٹیں لے کر باقی گیند بازوں کا کام آسان کر دیا۔ کلدیپ نے کسل مینڈس، چرتھ اسلنکا اور کپتان داسن شناکا کو آؤٹ کیا۔
کلدیپ یادو نے اس میچ کے ذریعہ ٹیم انڈیا میں واپسی کی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے دورے پر آخری میچ کھیلا تھا۔ کلدیپ نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں لی تھیں ۔ اس کے بعد بھی انہیں اگلے میچ میں ڈراپ کر دیا گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔