Asia Cup 2023: ہندوستان کو ملا دو پڑوسی ممالک کا ساتھ، پاکستان میں ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں، میزبانی جانی طے!
Asia Cup 2023: ہندوستان کو ملا دو پڑوسی ممالک کا ساتھ، پاکستان میں ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں، میزبانی جانی طے! (ICC/Twitter)
Asia Cup 2023: ایشیا کپ 2023 کو پاکستان میں کرانے کا خواب دیکھ رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اہم رکن سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔
نئی دہلی: ایشیا کپ 2023 کو پاکستان میں کرانے کا خواب دیکھ رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اہم رکن سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ پاکستان کے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کو پاکستان سے باہر منعقد کرنے کی ہندوستان کی تجویز کی حمایت کی ہے ۔ اپنے ملک میں ایشیا کے اس بڑے ٹورنامنٹ کو کرانے کیلئے مصر پی سی بی کو اب دوستوں کی بھی کمی کھلنے لگی ہے ۔
بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ ایشیا کپ 2023 کا انعقاد پاکستان میں نہیں ہوگا ۔ ہندوستان کی ٹیم پاکستان کے دورہ پر نہیں جائے گی ۔ اس کے بعد پی سی بی کی طرف سے ہندوستان کو آنکھیں دکھائی گئیں ۔ کہا گیا کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تو پاکستان کی ٹیم بھی اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کو کھیلنے کیلئے نہیں آئے گی ۔ بی سی سی آئی کی طرف سے پاکستان کی ان دھمکیوں پر کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ اس کے بعد پی سی بی چیف نجم سیٹھی کا بیان سامنے آیا کہ وہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی ٹیم کو تبھی ہندوستان کھیلنے بھیجیں گے، اگر جے شاہ یہ تحریر میں یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کو کھیلنے کیلئے پڑوسی ملک آئے گی ۔ حالانکہ پی سی بی کی اس تجویز پر بھی بی سی سی آئی کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
پہلے سے طے پروگرام کے مطابق اس مرتبہ ایشیا کپ کا انعقاد 50 اوورز کے فارمیٹ میں ہونا ہے ۔ ستمبر میں یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا ۔ حال ہی میں نیپال کی ٹیم نے ایشیا کپ میں کھیلنے کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔
یہ پہلا ومع ہے جب نیپال کی ٹیم ایشیا کپ کا حصہ بنے گی ۔ ہندوستان اور پاکستان کے گروپ میں نیپال بھی تیسری ٹیم کے طور پر وابستہ ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔