உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری لنکا کے سلامی بلے باز کرونارتنے کے سر پر لگی تیز گیند ، اسٹریچر پر اٹھاکر لے جایا گیا اسپتال

    فوٹو : آئی سی سی ٹویٹر ۔

    سری لنکا کے ٹیسٹ بلے باز کرونارتنے آسٹریلیائی تیز گیند پیٹ کمنز کی گیند سر پر لگنے کی وجہ سے میدان پر گرگئے۔انہیں اسٹریچر پر مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری لنکا کے ٹیسٹ بلے باز کرونارتنے آسٹریلیائی تیز گیند پیٹ کمنز کی گیند سر پر لگنے کی وجہ سے میدان پر گرگئے۔انہیں اسٹریچر پر مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق کینبرا میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکا کے اوپنر کرونارتنے آسٹریلیائی فاسٹ بالر پیٹ کمنز کا باؤنسر لگنے سے کریز پر گرگئے۔
      آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں 534 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری تھی اور اس وقت کرونا رتنے چھیالیس رنز پر کھیل رہے تھے جب 31ویں اوور میں پیٹ کمنزکی 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزی سے اٹھنے والی گیند کو درست طریقے سے کرونارتنے جج کرنے میں ناکام رہے اور گیند ان کے کندھے سے ٹکرا کر سرکے پچھلے حصے پر لگی۔
      گیند سر پر لگنے سے اوپنر بلے باز کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا اور وہ چکرا کر زمین پر گرگئے۔ساتھی کھلاڑی اور امپائر فوری طورپر ان کے پاس پہنچے اور ان کے اشارے پر اسٹریچر منگواکر انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیاجہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔


      کرونارتنے دور ہ آسٹریلیا کے دوران زخمی ہونے والے سری لنکا کے پانچویں کھلاڑی ہیں ۔ان سے قبل 4فاسٹ بالر بھی انجری کا شکار ہوچکے ہیں ، کرونا رتنے نے لاہیر وتھریمانے کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کے لیے 82رنز جوڑے تھے جو کسی بھی سر ی لنکائی اوپننگ جوڑی کی جانب سے آسٹریلیائی سرزمین پر دوسری بہترین کاوش ہے ۔

      یہ بھی پڑھیں : پانچویں ون ڈے سے پہلے نیوزی لینڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، اس دھماکہ خیز بلے باز کا کھیلنا مشکوک

       
      First published: