پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ کے دوران ہندوستانی فینس کو اسٹیڈیم دھکا مار کر باہر کرنے کا دعوی، ہوا تنازع
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ کے دوران ہندوستانی فینس کو اسٹیڈیم دھکا مار کر باہر کرنے کا دعوی، ہوا تنازع (AP)
Asia Cup 2022: ہندوستانی فینس کا دعویٰ ہے کہ انہیں اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا، کیونکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جرسی پہن رکھی تھی۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
دبئی : ہندوستانی شائقین کرکٹ میچ کا لطف اٹھانے کے لئے دنیا بھر میں جاتے ہیں۔ اس وقت ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا اتوار کو فائنل میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ لیکن اس دوران یہاں ایک بڑا تنازع دیکھنے میں آیا۔ ہندوستانی فینس کا دعویٰ ہے کہ انہیں اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا، کیونکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جرسی پہن رکھی تھی۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
دی بھارت آمی نامی ایک ٹویٹر ہینڈل نے آئی سی سی اور ایشیا کرکٹ کونسل کو ویڈیو کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ ہم آپ سے جانچ کرنے کی درخواست کرتے ہیں، کیونکہ ہمارے ساتھی جو ہندوستان سے آئے ہیں، انہیں مقامی حکام اور پولیس نے بتایا کہ وہ اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہو سکتے۔ بالکل چونکا دینے والا فیصلہ۔ اس پر فینس بھی غصے کا اظہار کررہے ہیں اور معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
ویڈیو میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسٹیڈیم میں موجود اہلکار ان سے گو انڈیا اور گو بیک جیسی باتیں کر رہے تھے اور انہیں دھکا بھی مار رہے تھے۔ یہ غلط بات ہے ۔ لیکن ہمیں اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔ ہمیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔ ہم گھر سے دور ہیں، ایسے میں ہم جلدی جلدی کپڑے بدل کر بھی نہیں آ سکتے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں فینس کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ بعد میں اس معاملہ میں گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں رہتی ہے اور وہ بھی میچ کے دوران سپورٹ کرنے کے لئے اسٹیڈیم آتے ہیں، لیکن موجودہ سیزن میں ہندوستانی ٹیم سپر-4 سے آگے نہیں بڑھ سکی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔