உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC: ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے بند ، سری لنکا سے ملی ہار

    T20 WC: ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے بند ، سری لنکا سے ملی ہار ۔ (AFP)

    T20 WC: ویسٹ انڈیز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے بند ، سری لنکا سے ملی ہار ۔ (AFP)

    Sri Lanka vs West Indies, T20 World Cup 2021 : سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دیدی ۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی ویسٹ انڈیز ٹیم کی امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دیدی ۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی ویسٹ انڈیز ٹیم کی امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں ۔ داسن شناکا کی کپتانی میں سری لنکا نے سپر 12 مرحلے میں اپنی دوسری جیت درج کی ۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے اس میچ میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اس کے بعد ونڈیز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی ۔ ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹمائر نے 81 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ۔

      سری لنکا کی جانب سے سلامی بلے باز نسانکا اور اسالنکا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اسالنکا نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی 41 گیندوں کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا ۔ اس کے ساتھ ہی نسانکا نے 41 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز پریرا نے 29 اور کپتان داسن شناکا نے 25 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل نے 2 جبکہ ڈیوین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

      190 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ونڈیز ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس کی 2 وکٹیں صرف 10 رنز پر گر گئیں ۔ فرنینڈو نے اننگز کے دوسرے اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کرس گیل 1 اور ایون لوئس 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد نکولس پورن (46) نے روسٹن چیز (9) کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور تیسری وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے۔

      چیز کے آؤٹ ہونے کے بعد شیمرون ہیٹمائر آئے اور پورن اور ہیٹمائر نے چوتھی وکٹ کے لیے 30 رنوں کی شراکت داری کی ۔ پورن کو دشمنتا چمیرا نے پویلین بھیجا اور ونڈیز کی ٹیم کو 77 کے اسکور پر چوتھا جھٹکا لگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: