اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، آئی سی سی کا یہ بڑا ایوارڈ پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بنے

    سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، آئی سی سی کا یہ بڑا ایوارڈ پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بنے ۔ تصویر : AP

    سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، آئی سی سی کا یہ بڑا ایوارڈ پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بنے ۔ تصویر : AP

    Suryakumar Yadav News: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے طوفانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے تاریخ رقم کردی ہے۔ دراصل سوریہ کمار یادو آئی سی سی کا بڑا اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کو سال کا بہترین ٹی ٹوینٹی کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے طوفانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے تاریخ رقم کردی ہے۔ دراصل سوریہ کمار یادو آئی سی سی کا بڑا اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ سوریہ کمار یادو کو سال کا بہترین ٹی ٹوینٹی کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ سوریہ کمار یادو سال 2022 میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ سوریہ کمار نے سال 2022 میں 31 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 46.56 کی بہترین اوسط اور 187.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رنز بنائے تھے، جس میں 2 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

      سوریہ کمار یادو کو ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔ سوریہ کمار یادو نے اس دوران 68 چھکے اور 106 چوکے بھی لگائے۔ سوریہ کمار یادو اس وقت دنیا کے نمبر 1 ٹی ٹوینٹی بلے باز بھی ہیں۔ سوریہ کمار سال 2022 میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 1164 رنز بنانے والے بلے باز تھے۔


      سوریہ کمار یادو کسی ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹوینتی کرکٹ میں 1000 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر ہیں ۔ اسی وجہ سے آئی سی سی نے بڑا تحفہ دیتے ہوئے سوریہ کمار کو ٹی ٹوینٹی کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ سوریہ کمار اس وقت دنیا کے نمبر 1 ٹی ٹوینٹی بلے باز ہیں۔

      آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں سوریہ کمار کے 908 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے اب تک ٹیم انڈیا کیلئے 45 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں 46.41 کی بہترین اوسط اور 180.34 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1578 رنز بنائے ہیں، جس میں 3 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: ون ڈے سیریز ہوئی مٹھی میں، ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا کہتے ہیں اعداد و شمار؟


      یہ بھی پڑھئے: شبھمن نے 3 میچوں میں بنائی 2سنچریاں، کوہلی اور سچن سے نکلے آگے، مگر بابر کے سامنے پھیکے!



      آئی سی سی ٹی ٹویئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی دوڑ میں سوریہ کمار یادو کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان، زمبابوے کے سکندر رضا اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن بھی شامل تھے۔ سیم نے آسٹریلیا میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: