உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND v SA 1st T20: گیند بازوں کے بعد راہل ۔ سوریہ کمار نے دکھایا دم، ہندوستان کا جیت سے آغاز

    IND v SA 1st T20: گیند بازوں کے بعد راہل ۔ سوریہ کمار نے دکھایا دم، ہندوستان کا جیت سے آغاز (@BCCI)

    IND v SA 1st T20: گیند بازوں کے بعد راہل ۔ سوریہ کمار نے دکھایا دم، ہندوستان کا جیت سے آغاز (@BCCI)

    India vs South Africa 1st T20: اپنے گیند بازوں کی شاندار گیندبازی کے بعد کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو کی عمدہ اننگز کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : اپنے گیند بازوں کی شاندار گیندبازی کے بعد کے ایل راہل اور سوریہ کمار یادو کی عمدہ اننگز کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ مہمان پروٹیز ٹیم کی جانب سے دئے گئے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی 17 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ روہت کو کگیسو ربادا نے کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا جب کہ وراٹ کوہلی کو 3 رنز کے ذاتی اسکور پر اینرچ نورٹجے نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد سوریہ کمار اور کے ایل راہل نے اننگز کو سنبھالا اور دونوں نے ٹیم کو یادگار جیت دلائی۔ کے ایل راہل نے ناٹ آوٹ 51 رنز بنائے جبکہ سوریہ کمار نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ کے بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹا یہ ہندوستانی گیند باز، دیکھئے ویڈیو


      اس سے پہلے ہندوستان نے ارشدیپ سنگھ (3/32)، دیپک چاہر (2/24) اور ہرشل پٹیل (26/3) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 106 رنز پر ہی روک دیا۔ پروٹیز ٹیم کی جانب سے کیشو مہاراج (41) اور ایڈن مارکرم (25) نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

      اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کیلئے اترنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ دیپک چاہر اور ارشدیپ کی لہراتی گیندوں کا جواب پروٹیز بلے بازوں کے پاس نہیں تھا۔ جس کے نتیجے میں آدھی ٹیم صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان ٹیمبا باوما (0)، کوئنٹن ڈی کاک (1)، رائیلی روسو (0)، ڈیوڈ ملر (0) اور ٹرسٹن اسٹبس (0) جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Ind vs SA T20: پھر زخمی ہوئے جسپریت بمراہ، ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر


      دوسرے اینڈ پر ایڈن مارکرم نے پاور پلے میں ٹیم کے اسکور کو 30/5 تک لے جانے کے لئے کچھ اچھے شاٹس کھیلے۔ وہیں وین پارنیل، مارکرم کا ساتھ دیتے نظر آئے۔ اس دوران آٹھویں اوور میں مارکرم 24 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنانے کے بعد ہرشل کا شکار بن گئے۔ مارکرم اور پارنیل کے درمیان 33 گیندوں میں 33 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

      اس کے بعد پارنیل اور کیشو مہاراج نے 12 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر ٹیم کا اسکور 50 کے پار پہنچا دیا۔ دونوں نے کچھ اچھے شاٹس کھیل کر ٹیم کو باعزت اسکور تک لے جانے کی کوشش کی، لیکن 16ویں اوور میں اکشر نے پارنیل (24) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو 68 رنز پر ساتواں جھٹکا دیا۔ 19ویں اوور میں مہاراج نے تیز شاٹ کھیلتے ہوئے ارشدیپ کے اوور میں 17 رنز بنائے ۔ کیشو مہاراج 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 2 اکتوبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: