'سوریہ کمار یادو اگر پاکستانی کرکٹر ہوتے تو ....' سابق پاک کپتان نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
'سوریہ کمار یادو اگر پاکستانی کرکٹر ہوتے تو ....' سابق پاک کپتان نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات (PIC: AP)
India vs Sri Lanka, T20I series: سوریہ کمار یادو کی اس اننگز کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر سوریہ کمار پاکستانی کرکٹر ہوتے تو انہیں قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی۔
نئی دہلی : پاکستان کے سابق بلے باز سلمان بٹ نے کہا کہ اگر سوریہ کمار یادو کو پاکستان کی قومی ٹیم میں منتخب کئے جانے کی بات ہوتی تو ان کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی مشکل ہوتی۔ سلمان بٹ سری لنکا کے خلاف راجکوٹ میں سوریہ کمار یادو کی اننگز سے کافی متاثر ہیں۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں راجکوٹ کے ایس سی اے اسٹیڈیم میں سوریہ کمار یادو نے 51 گیندوں پر ناٹ آوٹ 112 رنز بنائے۔ ہندوستان کے لئے یہ ان کا صرف 45 واں میچ تھا۔ سوریہ کمار یادو اب سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سنچریاں بنانے کے معاملہ میں روہت شرما سے صرف ایک سنچری پیچھے ہیں۔
سوریہ کمار یادو کی اس اننگز کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے ملک کے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر سوریہ کمار پاکستانی کرکٹر ہوتے تو انہیں قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی۔ سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں ہر جگہ پڑھ رہا تھا کہ وہ 30 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں آئے۔ میں نے سوچا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ ہندوستانی ہے۔ اگر وہ پاکستان میں ہوتے تو اوور 30 پالیسی کا شکار ہوتے۔ (ایسی اطلاعات آئی ہیں کہ رمیز راجہ کی قیادت میں پی سی بی نے 30 یا اس سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔)
انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹیم میں ہیں وہ ٹھیک ہیں۔ جو ٹیم میں نہیں ہیں، انہیں موقع نہیں ملتا۔ سوریہ کمار 30 سال کی عمر میں ٹیم میں شامل ہوئے، اس لئے ان کا معاملہ الگ ہے۔ فٹنس، بلے بازی کے تئیں بیداری، بلے بازی کی پختگی… ایسا لگتا ہے کہ وہ پہلے ہی جانتے ہیں کہ گیند باز کیا گیند کرنے جارہے ہیں ۔
ممبئی کا یہ بلے باز اب منگل 10 جنوری سے گوہاٹی میں شروع ہورہی ون ڈے سیریز میں ایکشن میں واپس آئے گا ۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کو آرام دیا گیا تھا ۔ تاہم تینوں کھلاڑی ون ڈے سیریز میں واپس آئیں گے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی واپسی سے پلیئنگ الیون کے انتخاب کا سر درد بڑھنے والا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔