نئی دہلی. سوریہ کمار یادو کا ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت پر خطرے منڈرا رہا ہے۔ مسلسل شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سوریہ نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں بڑی بڑی ٹیموں کو پست کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھی موقع دیا گیا۔ سوریہ، جو پچھلے کچھ مہینوں سے خراب فارم سےجوجھ رہے ہیں، اب ٹی 20 میں بھی نمبر 1 کی کرسی کھونے کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔ ایک بار پھر نمبر ون کا تاج پڑوسی ملک پاکستان کے اوپنر محمد رضوان کے سر پر سج سکتا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سوریہ کمار یادیو کے کل 906 پوائنٹس ہیں۔ وہ اب بھی T20 میں نمبر 1 بلے باز ہیں۔ پہلی پوزیشن کی دوڑ میں ان کے اور رضوان کے درمیان فرق 100 پوائنٹس سے بھی کم رہ گیا ہے۔ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری گھریلو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس کا براہ راست فائدہ انہیں ملا ہے۔ رضوان اب 798 سے 811 پوائنٹس پر آگئے ہیں۔
یہ ہیں پاکستان کی انتہائی خوبصورت پولیس افسر، میڈیکل کا شعبہ چھوڑ کر جوائن کی یہ نوکری۔۔۔WTC Final کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، اجنکیا رہانے کی واپسی، سوریہ کمار یادو باہرحالانکہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سوریہ کمار یادو ون ڈے میں مسلسل تین میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ملنے والے واحد موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے لیکن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کی چمک میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جنوری میں کھیلی گئی ہندوستان-نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز تک ان کی فارم اچھی تھی۔ ہندوستان-آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے آغاز کے بعد ان کی فارم خراب ہوئی۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں دوسری جانب پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سنچری بنانے والے کیوی بلے باز مارک چیپ مین 45 درجے ترقی کر گئے۔ وہ 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔