IND vs NZ: سوریہ کمار یادو کپتان ہاردک پانڈیا کے سوال سے متفق نہیں، کہا: فرق نہیں پڑتا....
IND vs NZ: سوریہ کمار یادو کپتان ہاردک پانڈیا کے سوال سے متفق نہیں، کہا: فرق نہیں پڑتا.... (BCCI)
IND vs NZ 3rd T20: ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان سوریہ کمار یادو نے ایکانا اسٹیڈیم کے پچ تنازع کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ پچ سے زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے اور وہ کسی بھی طرح کی سطح پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔
احمد آباد : ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان سوریہ کمار یادو نے ایکانا اسٹیڈیم کے پچ تنازع کو زیادہ توجہ نہیں دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ پچ سے زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے اور وہ کسی بھی طرح کی سطح پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آخری اوور میں 100 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے بعد لکھنؤ کی پچ کو حیران کن بتایا تھا۔ کیوریٹر کو پچ کے غیر معمولی رویے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور انہیں برطرف کر دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
سوریہ کمار یادو نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ سے پہلا کہا کہ ہم نے (ہاردک اور میں) بعد میں اس کے بارے میں بات کی اور طے کیا کہ ہمیں مستقبل میں جو بھی پچ ملے گی، ہم اس کی شکایت نہیں کریں گے۔ یہ پوری طرح ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس پچ پر کھیلتے ہیں۔ یہ چیزیں آپ کے اختیار میں نہیں ہیں۔ ہم نے وہی کیا جو ہمارے اختیار میں تھا۔ ہمیں اس کے مطابق ڈھلنا تھا اور ان حالات کے ساتھ آگے بڑھنا تھا، لیکن یہ ایک دلچسپ میچ تھا۔ سوریہ کمار یادو نے کہا کہ کوئی بھی میچ ہو، ون ڈے یا ٹی ٹوینٹی، کم اسکورنگ یا زیادہ اسکورنگ، اگر میچ مسابقتی ہوتا ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ وکٹ (پچ) کوئی معنی رکھتی ہے ۔ جب آپ میدان میں جاتے ہیں تو آپ کے پاس چیلنج ہوتا ہے۔ آپ اسے قبول کریں اور آگے بڑھیں۔
کچھ عرصے سے شاندار فارم میں چل رہے سوریہ کمار یادو نے اپنی کامیابی کا سہرا گھریلو کرکٹ کو دیا۔ ممبئی کے سوریہ کمار نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے میں نے کافی گھریلو کرکٹ کھیلی ہے، جس سے مجھے بہت مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو خود سے کافی محنت کرنی ہوتی ہے اور میں نے الگ الگ چیلنجنگ پچز پر کھیلتے ہوئے کی گئی محنت کو آگے بڑھایا۔ میں نے ٹیم میں بہت سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو دیکھ کر اور ان سے بات کر کے بہت کچھ سیکھا ہے۔
سوریہ کمار آسٹریلیا کے خلاف 9 فروری سے ناگپور میں شروع ہونے والی سیریز سے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے ہر کوئی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے۔ جب آپ گھریلو سطح پر اپنی کرکٹ شروع کرتے ہیں، تو آپ صرف لال گیند سے کھیلتے ہیں اور میں ممبئی کیلئے کھیل چکا ہوں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔