உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔۔۔۔ ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے جیت کا 'بوسٹر ڈوز'

    ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔۔۔۔ ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے جیت کا 'بوسٹر ڈوز'  (@BCCI)

    ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔۔۔۔ ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے جیت کا 'بوسٹر ڈوز' (@BCCI)

    India vs South Africa 2nd T20: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ۔ ٹیم انڈیا نے پہلی مرتبہ گھریلو سرزمین پر پروٹیز ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Guwahati [Gauhati] | Delhi | Kolkata | Mumbai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے ۔ ٹیم انڈیا نے پہلی مرتبہ گھریلو سرزمین پر پروٹیز ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے دئے گئے 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کیلئے جیت کی 'بوسٹر ڈوز' ہے ۔

      ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری ٹیمبا باوما کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ اس نے ٹوٹل میں ابھی 1 رن کا اضافہ کیا تھا کہ باووما اور ریلی روسو پویلین لوٹ گئے۔ تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے جنوبی افریقہ کو دونوں جھٹکے دئے۔ دونوں بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 46 رنز جوڑے۔ مارکرم 33 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے شاندار سنچری بنائی ۔ ملر نے 46 گیندوں پر سنچری بنائی۔ ملر نے 47 گیندوں پر ناٹ آوٹ 106 رنز بنائے جبکہ ڈی کاک 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ مارکرم کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈی کاک کو ڈیوڈ ملر کا ساتھ ملا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار اننگز کھیلی اور سنچری پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کا مجموعی اسکور 200 کے پار پہنچایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں حاصل کیا نیا مقام، نشانے پر شعیب ملک اور پولارڈ کا ریکارڈ


      اس سے پہلے سوریہ کمار یادو اور سلامی بلے باز لوکیش راہل کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے 3 وکٹوں پر 237 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ سوریہ کمار یادو نے 22 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کے دوران پانچ چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 18 گیندوں میں مکمل کی جو کہ ہندوستان کے لئے دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ انہوں نے تیسری وکٹ کے لیے وراٹ کوہلی (49 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 43 گیندوں پر 102 رنز کی شراکت داری بھی کی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار یادو نے رقم کی تاریخ، طوفانی بلے بازی سے ٹی ٹوینٹی میں بنا ڈالا ورلڈ ریکارڈ


      کوہلی نے 28 گیندوں کی ناٹ آوٹ اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس دوران انہوں نے ٹی ٹوینٹی کیریئر (ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل) میں 11000 رنز مکمل کئے۔ اب ان کے نام 11030 رنز ہیں۔ اس سے پہلے راہل نے 28 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے اور پہلی وکٹ کے لئے کپتان روہت شرما (37 گیندوں میں 43 رنز) کے ساتھ 10 اوورز میں 96 رنز کی شراکت داری کی ۔

      آخری اوور میں دنیش کارتک (سات گیندوں میں ناٹ آؤٹ 17) نے کگیسو ربادا کے خلاف ایک چوکا اور پھر دو چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 237 تک پہنچا دیا۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنی اننگز میں 25 چوکے اور 13 چھکے لگائے۔ جنوبی افریقہ کے لیے کیشو مہاراج نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: