45 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنانے پر ہوئی تھی ٹیم انڈیا سے چھٹی! اب بنائی طوفانی سنچری
45 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنانے پر ہوئی تھی ٹیم انڈیا سے چھٹی! اب بنائی طوفانی سنچری (Instagram)
Syed Mushtaq Ali T20 Trophy 2022: مہاراشٹر کی کپتانی کر رہے ریتوراج نے سروسیز کے خلاف سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے ایک میچ میں 65 گیندوں میں 112 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔
نئی دہلی : جنوبی افریقہ کے خلاف لکھنؤ میں کھیلا گیا تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہندوستان 9 رنز سے ہار گیا تھا ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ہندوستان کی دھیمی بلے بازی تھی۔ 40 اوور میں 250 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کے ٹاپ 3 بلے باز رنز بنانے میں ناکام رہے۔ تینوں بلے بازوں نے بہت زیادہ گیندیں کھیلیں ۔ ان میں سے ایک ریتوراج گائیکواڑ تھے۔ وہ لکھنؤ ون ڈے میں 45 کے اسٹرائیک ریٹ سے 42 گیندوں میں صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے ۔ اسی وجہ سے ہندوستان یہ میچ ہار گیا تھا ۔ اس کے بعد ریتوراج کو اگلے دو میچوں میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ ریتوراج کو ان کی دھیمی اننگز کے لئے بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی سابق کھلاڑیوں نے ان پر سوالات بھی اٹھائے تھے۔ تاہم اب ریتوراج نے سید مشتاق علی ٹی ٹوینٹی ٹرافی میں طوفانی سنچری بناکر اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دے دیا ہے ۔
مہاراشٹر کی کپتانی کر رہے ریتوراج نے سروسیز کے خلاف سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے ایک میچ میں 65 گیندوں میں 112 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔ یعنی 17 گیندوں میں 78 رنز صرف باؤنڈری سے بنائے ۔ اس میچ میں سروسز کے کپتان رجت پالیوال نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ مہاراشٹر کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ یش ناہر صرف 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ لیکن ریتوراج گائیکواڑ اور راہل ترپاٹھی نے 49 رنز جوڑ کر ٹیم کو 50 رنز سے آگے پہنچادیا ۔ 53 رن کے اسکور پر راہل بھی 19 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ریتوراج نے تیزی سے بلے بازی شروع کی۔ جلد ہی انہوں نے اپنے 50 رنز مکمل کر لئے۔ انہوں نے نوشاد شیخ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 59 رنز کی شراکت داری کی اور مہاراشٹر کو 100 رنز سے آگے پہنچادیا ۔ آخری چند اووروں میں ریتوراج نے کھل کر بلے بازی کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ جب مہاراشٹر کا اسکور 180 تھا، تب ریتوراج آؤٹ ہو گئے ۔ انہوں نے 172 کے اسٹرائیک ریٹ سے 65 گیندوں میں 112 رنز بنائے۔
اس کے بعد مہاراشٹر نے یکے بعد دیگرے دو وکٹ گنوادئے۔ تاہم ریتوراج نے اپنا کام کر دیا تھا۔ ان کی کپتانی اننگز کی بدولت مہاراشٹر نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔