ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹ کی اس ٹیم سے وابستہ ہوئی اداکارہ سنی لیونی ، کہا : مجھے کافی پسند ہے یہ ... ۔

ٹی 20 کرکٹ کے بین الاقوامی سطح پر دھوم مچانے کے بعد اب ٹی 10 کرکٹ دستک دینے کیلئے تیار ہے ۔

  • Share this:
کرکٹ کی اس ٹیم سے وابستہ ہوئی اداکارہ سنی لیونی ، کہا : مجھے کافی پسند ہے یہ ... ۔
کرکٹ کی اس ٹیم سے وابستہ ہوئی اداکارہ سنی لیونی ، کہا : مجھے کافی پسند ہے یہ ... ۔

ٹی 20 کرکٹ کے بین الاقوامی سطح پر دھوم مچانے کے بعد اب ٹی 10 کرکٹ دستک دینے کیلئے تیار ہے ۔ دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کی سبھی تیاریاں پوری ہوچکی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے شروع ہوگا ۔ ایسے میں سبھی فرنچائزی ٹیموں نے اس لیگ کیلئے ماحول سازی کا کام شروع کردیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں لیگ کی فرنچائزی دہلی بلس نے بھی بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ دہلی بلس نے ٹیم کی جرسی ، ترانہ اور برانڈ امبیسڈر کا انکشاف کردیا ہے ۔


دبئی میں ہوئے ایک پروگرام میں دہلی بلس نے ٹیم کی نئی جرسی لانچ کی ۔ اس سے پہلے یہ ٹیم بنگال ٹائیگرس کے نام سے گزشتہ سیزن میں کھیلی تھی ۔ ٹیم نے اب خود کو نئی شناخت دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ سینی لیونی کو برانڈ امبیسڈر کے طور پر وابستہ کیا ہے ۔ ٹیم کی کمان انگلینڈ کو ورلڈ کپ فاتح بنانے والے آین مورگن کے ہاتھوں میں سونپی گئی ہے ۔ ان کے علاوہ ٹیم میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک اور افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی جیسے سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ہندوستان کے سابق تیز گیند ظہیز خان اور پاکستان کے نوجوان گیند باز محمد حسنین بھی دہلی کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔


سنی لیونی نے کہا کہ میں اپنی ٹیم دہلی بلس کو ٹی 10 لیگ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔ فائل فوٹو ۔
سنی لیونی نے کہا کہ میں اپنی ٹیم دہلی بلس کو ٹی 10 لیگ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔ فائل فوٹو ۔


ٹی 10 لیگ کے گزشتہ سیزن کا انعقاد شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا تھا ۔ اس مرتبہ اس کا انعقاد یو اے ای کی راجدھانی ابو ظہبی میں کیا جارہا ہے ۔ 14 نومبر سے شروع ہونے والی اس لیگ کا یہ تیسرا سیزن ہے ۔ اس ٹی 10 لیگ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

دہلی بلس کے شریک مالک رضوان ساجن نے پروگرام میں کہا کہ میں ٹیم کی جرسی اور ترانہ کو لانچ کرکے کافی اچھا محسوس کررہا ہوں ۔ ہماری ٹیم کا نام نیا ہے ، لیکن جنون اور جذبہ پرانا ہے ۔ اس کے علاوہ بولڈ اور خوبصورت اداکارہ سنی لیونی کو ٹیم کا برانڈ امبیسڈر بنایا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کے فینس لیگ کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

اس موقع پر اداکارہ سنی لیونی نے کہا کہ اس جنونی اور فخر سے بھری ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوکر میں بہت خوش ہوں ۔ ذاتی طور پر مجھے ٹیم کی جرسی کا رنگ کافی پسند ہے ۔ میں اپنی ٹیم دہلی بلس کو ٹی 10 لیگ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔
First published: Oct 31, 2019 06:34 PM IST