உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہد آفریدی کا بڑا بیان، بابر اعظم چھوڑیں کپتانی، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں پاکستانی ٹیم کی قیادت

    شاہد آفریدی کا بڑا بیان، بابر اعظم چھوڑیں کپتانی، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں پاکستانی ٹیم کی قیادت (AP)

    شاہد آفریدی کا بڑا بیان، بابر اعظم چھوڑیں کپتانی، یہ تین کھلاڑی کرسکتے ہیں پاکستانی ٹیم کی قیادت (AP)

    T20 Cricket : پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم پر اپنی رائے پیش کی ہے ۔ دراصل آفریدی کا ماننا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ دینی چاہئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پاکستان کے سابق کرکٹرس کا ماننا ہے کہ بابر کو ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سلامی بلے بازی نہیں کرنی چاہئے ۔ ان کا دھیما کھیل ٹیم کو پریشانی میں ڈال دیتا ہے ۔ اسی سلسلہ میں اب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم پر اپنی رائے پیش کی ہے ۔ دراصل آفریدی کا ماننا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ دینی چاہئے ۔

      پاکستان کے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں سابق کپتان آفریدی نے کہا کہ بابر کو خود اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہئے ۔ بابر جو بھی فیصلہ لیتے ہیں، وہ ان کی اپنی کپتانی اور ٹی ٹوینٹی کے حوالے سے ہونا چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ بابر کو بلے بازی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ میرا ماننا ہے کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کو لیڈ کریں اور ٹیم کو آگے لے کر چلیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: رمیز راجہ نے بابر اعظم کے 'بھائی' کو بھیجا قانونی نوٹس، جانئے کیا ہے پورا معاملہ


      یہ بھی پڑھئے: T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ہار پر جاوید میانداد کا بڑا بیان، کہا : فکسنگ اس لئے ہوئی...


      شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ایک کپتان کے طور پر کسی اور کو موقع دیا جانا چاہئے ۔ میں بابر کا کافی احترام کرتا ہوں اور ایک کھلاڑی کے طور پر وہ مجھے کافی پسند ہیں ۔ حالانکہ میں چاہتا ہوں کہ بابر پر کم سے کم دباو ہو ۔ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کی کپتانی کریں، لیکن ٹی ٹوینٹی کی ذمہ داری کسی اور دیدیں ۔ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں ۔ آپ کے پاس شاداب ہیں ، رضوان اور شان مسعود بھی ہیں ، جو ٹیم کو ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں لیڈ کرسکتے ہیں ۔

      بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کو لگاتار ہار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف گھریلو ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے کپتان کے بلے بلے سے سات میچوں میں صرف 124 رنز نکلے ۔ پورے ٹورنامنٹ میں کل ملاکر بابر کا اسٹرائک ریٹ 100 کے ہندسہ کو بھی نہیں چھو سکا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: