افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک ہار، گنوائی ٹی ٹوینٹی سیریز، پاک ٹیم میں مچا ہنگامہ!
افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک ہار، گنوائی ٹی ٹوینٹی سیریز، پاک ٹیم میں مچا ہنگامہ! (ACB Twitter)
PAK vs AFG: پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔ وہ افغانستان کے خلاف لگاتار دو ٹی ٹوینٹی میچ ہار چکی ہے۔ یہی نہیں شاداب خان کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم 3 میچوں کی سیریز بھی گنوا چکی ہے۔
نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔ وہ افغانستان کے خلاف لگاتار دو ٹی ٹوینٹی میچ ہار چکی ہے۔ یہی نہیں شاداب خان کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم 3 میچوں کی سیریز بھی گنوا چکی ہے۔ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کو افغانستان کے خلاف سیریز میں شکست ہوئی ہے۔ شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیریز ہارنے کے بعد شاداب کے بیان پر بھی ہر کوئی حیران ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا تھا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کو موجودہ سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ اس میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 130 رنز بنائے۔ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کے بلے باز مکمل طور پر فلاپ رہے۔ افغانستان کے گیند بازوں کی تعریف کرنی ہوگی، جنہوں نے پاکستانی بلے بازوں کو آزادی سے کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
کپتان شاداب خان کے مطابق میں تجربے کی حمایت میں ہوں۔ اس سے ہمارے ملک کے عوام اور میڈیا والوں کو معلوم ہوگا کہ تجربہ کتنا معنی رکھتا ہے، جس طرح بابر یا رضوان کی کارکردگی تھی، انہیں عزت نہیں ملی۔ مجھے امید ہے کہ اس سیریز کے بعد سینئر کھلاڑیوں کو ہمارے ملک اور میڈیا میں مزید عزت ملے گی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ پیر (27 مارچ) کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کی ٹیم 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے آگے ہے۔ پاکستان کی ٹیم یہ میچ جیت کر ساکھ بچانا چاہے گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔