உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC: بابر اعظم کو سیمی فئنل سے پہلے ملی 'جیت' کی خبر، آسٹریلیا کا بچنا مشکل!

    T20 WC: بابر اعظم کو سیمی فئنل سے پہلے 'جیت' کی خبر، آسٹریلیا کا بچنا مشکل! (AP)

    T20 WC: بابر اعظم کو سیمی فئنل سے پہلے 'جیت' کی خبر، آسٹریلیا کا بچنا مشکل! (AP)

    T20 World Cup 2021: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ سے پہلے راحت والی خبر ملی ہے ۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک (Shoaib Malik) فٹ قرار دئے گئے ہیں ۔

    • Share this:
      دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ سے پہلے راحت والی خبر ملی ہے ۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک فٹ قرار دئے گئے ہیں ۔ دونوں کھلاڑیوں نے فلو کی وجہ سے بدھ کو پریکٹس نہیں کی تھی ۔ اتنا ہی نہیں پوری ٹیم کا کورونا ٹیسٹ بھی ہوا تھا ۔ حالانکہ سبھی کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کچھ دیر کے بعد پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔ اس نے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ۔

      جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد رضوان اور شعیب ملک کو میچ کے لئے فٹ قرار دیا گیا ہے ۔ رضوان نے 2021 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے 19 اننگز میں 88 کے اوسط  سے 966 رنز بنائے ۔ اس میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ اس کے دوران ان کی اسٹرائیک ریٹ 137 ہے ۔ یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک کیلنڈر سال میں کسی بلے باز کی بہترین کارکردگی ہے ۔ ایسی صورت میں آسٹریلیائی ٹیم کی مشکل بڑھ گئی ہے ۔ 29 سالہ رضوان مجموعی طور پر 160 ٹی ٹوینٹی میچ میں 39 کی اوسط سے 3705 رنز بنائے ہیں۔ وہ پانچ میں سے چار میچوں میں نصف سنچری بنا چکے ہیں ۔ 66 کی اوسط سے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 264 رن بنائے ہیں ۔

      اب تک موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے اب تک ایک بھی میچ نہیں گنوایا ہے اور سبھی 5 میچوں میں جیت حاصل کی ہے ۔ رضوان نے 5 میچوں میں 71 کی اوسط سے 214 رنز بنائے ہیں ۔ وہیں شعیب ملک نے تین اننگز میں 99 کی اوسط سے 99 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے آخری میچ میں مسکاٹ لینڈ کے خلاف ایک ناٹ آوٹ 54 رن بناکر حریف ٹیموں کو ایک انتباہ بھی بھیجا تھا ۔ اس کے علاوہ  کپتان بابر اعظم خود کو ایک بہترین فارم میں چل رہے ہیں ۔

      پاکستان کی ٹیم ریکارڈ پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی ہے ۔ ٹیم نے 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب بھی جیتا ہے ۔ ایسے میں بابر اعظم ٹیم کے 12 سال کے انتظار کو ختم کرنا چاہیں گے ۔ دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیم نے بھلے ہی پانچ مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے ، لیکن ٹیم اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔ ایسے میں کپتان ایرون فنچ خود کو ثابت کرنا چاہیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: