T20 World Cup 2022 : ہندوستان کی شکست، سیمی فائنل کی جنگ ہوئی دلچسپ، جانئے اب کیسے پہنچ سکتا ہے پاکستان
T20 World Cup 2022 : ہندوستان کی شکست، سیمی فائنل کی جنگ ہوئی دلچسپ، جانئے اب کیسے پہنچ سکتا ہے پاکستان (AP)
T20 WC 2022 Points Table: جنوبی افریقہ نے اتوار کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں اس نے ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی گروپ سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید مشکل ہو گئی ہے۔
نئی دہلی : جنوبی افریقہ نے اتوار کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں اس نے ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ سپر 12 کے گروپ-2 میں ٹاپ پر پہنچ گیا ۔ وہیں ہندوستانی ٹیم پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے سوریہ کمار یادو کی 68 رنز کی اننگز کی بدولت 9 وکٹوں پر 133 رنز بنائے ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے 24 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں، لیکن ایڈن مارکرم ڈیوڈ ملر نے بہترین اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ 2 گیندیں پہلے ہی جیت حاصل کرنا میں کامیاب رہا ۔ مارکرم نے 41 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے ساتھ ہی گروپ سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید مشکل ہو گئی ہے۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان اور نیدرلینڈس سے اب میچ کھیلنا ہے۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے پاکستان کو کسی بھی قیمت پر جیتنا ضروری ہے۔ دوسری جانب اگر افریقہ کی ٹیم آخری میچ جیت جاتی ہے تو اس کے 7 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ اس کے فی الحال 3 میچوں میں 5 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کی ٹیم صرف 6 پوائنٹس تک ہی پہنچ سکتی ہے ۔ وہیں ہندوستان کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے۔ اگر وہ اپنے دونوں میچ جیت جاتا ہے تو اس کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ ایسی صورت میں پاکستان کو آخری 4 کی دوڑ میں رہنے کیلئے دعا کرنی ہوگی کہ ہندوستان کم از کم ایک میچ ہار جائے ۔ ادھر بنگلہ دیش کے اس وقت 3 میچوں میں 4 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ وہ دونوں میچ جیت کر 8 پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب زمبابوے کو ہندوستان کے علاوہ نیدرلینڈس سے میچ کھیلنا ہے۔ اس کے 3 میچوں میں 3 پوائنٹس ہیں۔ وہ بھی 7 پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔ وہ فی الحال ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ پاکستان نے 3 میچوں میں ایک میچ جیتا ہے اور 5 ویں نمبر پر ہے۔ حالانکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بنگلہ دیش اور زمبابوے سے بہتر ہے۔ گروپ کی چھٹی ٹیم نیدرلینڈس اپنے تینوں میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ۔
ہندوستان نے 2007 اور پاکستان نے 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ حالانکہ دونوں ٹیموں دوسرے خطاب کا طویل عرصے سے انتظار کر رہی ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابھی تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے علاوہ ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھی نہیں جیت سکی ہے۔ لیکن ٹورنامنٹ کے 8ویں سیزن میں انہوں نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔