உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ فائنل: نیوزی لینڈ کو بڑی شکست دے کر ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والا چھٹا ملک بنا آسٹریلیا

    آسٹریلیا ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والا چھٹا ملک بنا، نیوزی لینڈ کو بڑی شکست

    آسٹریلیا ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والا چھٹا ملک بنا، نیوزی لینڈ کو بڑی شکست

    T20 WC Final: آسٹریلیا ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔ ٹیم نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 172 رن بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف کو 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ مچیل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار نصف سنچری لگائی۔

    • Share this:
      ٹی -20 عالمی کپ 2021 میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار چمپئن کا خطاب حاصل کیا۔ T20 WC Final: آسٹریلیا ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔ ٹیم نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 172 رن بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف کو 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ مچیل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار نصف سنچری لگائی۔

      عالمی کپ جیتنے والا چھٹا ملک بنا آسٹریلیا

      دبئی میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سامنے جیت کے لئے 173 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے اس بڑے اسکور کو حاصل کرلیا۔ آسٹریلیائی بلے باز مچیل مارش اور گلین میکسویل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

      مارش نے باونڈری سے 48 رن بنائے

      مچیل مارش کا یہ موجودہ ٹی-20 عالمی کپ کا دوسرا نصف سنچری ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 53 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے 50 گیندوں پر ناٹ آوٹ 77 رن بنائے۔ 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ یعنی 48 رن تو انہوں نے باونڈری سے ہی بنا دیئے۔ یہ ان کے ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی چھٹی نصف سنچری ہے۔ گلین میکسویل بھی 28 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

      نیوزی لینڈ کے بڑے ہدف کو آسٹریلیا نے حاصل کرلیا

      اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لیںڈ نے آسٹریلیا کے سامنے کے لئے جیت کے لئے 173 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی طرف سے کپتان کین ولیمسن نے 48 گیندوں میں 85 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ مارٹن گپٹل نے 28 رنوں کا تعاون دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوور میں 16 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے 26 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ مچیل اسٹارک اس میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے 4 اوور کے اسیل میں 60 رن دیئے۔ کیوی ٹیم میں زخمی ڈیوان کانوے کی جگہ ٹم سفرٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں نے اپنے سیمی فائنل مقابلے جس انداز میں جیتے تھے، اسے دیکھتے ہوئے ’رنگ آف فائر‘ میں ایک اور ڈرامائی میچ کی امید کی جارہی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: