உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC سے پہلے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے چھوٹے پیسنے، کوالیفائر ٹیم نے کر ڈالی ایسی حالت

    T20 WC سے پہلے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے چھوٹے پیسنے، کوالیفائر ٹیم نے کر ڈالی ایسی حالت (cricket australia twitter)

    T20 WC سے پہلے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے چھوٹے پیسنے، کوالیفائر ٹیم نے کر ڈالی ایسی حالت (cricket australia twitter)

    Australia vs West Indies: ہندوستان سے تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلیا اپنے گھر میں ویسٹ انڈیز سے دو دو ہاتھ کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiaaustraliaaustraliaaustraliaaustralia
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان سے تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز ہارنے کے بعد آسٹریلیا اپنے گھر میں ویسٹ انڈیز سے دو دو ہاتھ کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس کا پہلا میچ بدھ کو کوئنز لینڈ میں کھیلا گیا اور موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم آسٹریلیا کے پسینے چھوٹ گئے۔ وہ بھی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز پر جیت حاصل کرنے میں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا کوالیفائر کھیلے گی۔ اس کو پہلے راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔ اس راؤنڈ میں کیریبین ٹیم کی کارکردگی ہی ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلہ میں جانے کا راستہ ہموار کرے گی ۔

      اس میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 20 اوورز میں 146 رنز بنانے تھے، لیکن اس  اس ہدف تک پہنچنے کیلئے اس کو سخت محنت کرنی پڑی۔ آسٹریلیائی ٹیم نے ایک گیند رہتے ہوئے جیت حاصل کی اور اس کے 7 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیلئے یہ اچھا اشارہ تو نہیں مانا جائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ کے بعد ایک اور گیند باز ہوا زخمی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے بڑھی ٹینشن


      اس جیت میں آسٹریلیا کے لئے ایک بات اچھی رہی۔ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ فارم میں لوٹ آئے۔ اس کم اسکورنگ میچ کی واحد نصف سنچری فنچ کے بلے سے نکلی ۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے اترے فنچ نے 53 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ میتھیو ویڈ نے بھی 29 گیندوں میں 39 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع کو آسٹریلیا جانے سے پہلے دینا ہوگا ایک اور ٹیسٹ، جانئے کب ٹیم سے جڑپائیں گے؟


      اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹھہر سکا۔ میئرز نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 36 گیندوں میں 39 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کے علاوہ برینڈن کنگ (12) اور ریمن رائفر (19) نے رنز بنائے۔

      پنجاب کنگز کے لئے آئی پی ایل کھیلنے والے آل راؤنڈر اوڈن اسمتھ نے آخری اوور میں کچھ بڑے شاٹس ضرور لگائے۔ اسمتھ نے 17 گیندوں میں 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 145 رنز تک پہنچ سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3، مچبل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: