உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: پاکستان کے اس بلے باز کو صرف 52 رن بنانے پر مل سکتا ہے یہ بڑا ایوارڈ ، یہ ہے وجہ

    T20 World Cup: پاکستان کے اس بلے باز کو صرف 52 رن بنانے پر مل سکتا ہے یہ بڑا ایوارڈ ، یہ ہے وجہ (AP)

    T20 World Cup: پاکستان کے اس بلے باز کو صرف 52 رن بنانے پر مل سکتا ہے یہ بڑا ایوارڈ ، یہ ہے وجہ (AP)

    T20 World Cup 2021: پاکستان کی ٹیم ریکارڈ پانچویں مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ دیگر کوئی ٹیم ایسا نہیں کرسکی ہے ۔ ٹیم نے سپر 12 راونڈ کے اب تک کھیلے سبھی چار مقابلے جیتے ہیں ۔

    • Share this:
      دبئی : پاکستان کے طوفانی بلے باز آصف علی ، بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویز کو اکتوبر کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایورڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ خاتون زمرہ میں آئرلینڈ کی ہرفن مولا کھلاڑی لورا ڈیلانی ، بلے باز گوری لوئس کے ساتھ زمبابوے کی کپتان اور ہرفن مولا میری ان موسونڈا کو نامزدگی ملی ہے ۔ آصف صرف 52 رن بناکر ایوارڈ کی ریس میں ہیں ۔

      آصف علی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بارہ گیند میں 27 رن بنائے اور افغانستان کے خلاف اگلے میچ میں 19 ویں اوورس میں چار چھکے لگائے تھے ۔ شکیب الحسن نے گزشتہ ماہ چھ ٹی ٹوینٹی میچ کھلے ، لیکن چوٹ کی وجہ سے وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ۔۔۔ کی اوسط سے 131 رن بنائے اور گیارہ وکٹ بھی لئے ۔ نمیبیا کے ہرفن مولا ڈیوڈ ویز نے آٹھ ٹی ٹوینٹی میچ کھیل کر 162 رن بنائے اور سات وکٹ لئے ۔ ان کی شاندار کارکردگی سے نمیبیا سپر 12 راونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا ۔

      پاکستان کی ٹیم ریکارڈ پانچویں مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ دیگر کوئی ٹیم ایسا نہیں کرسکی ہے ۔ ٹیم نے سپر 12 راونڈ کے اب تک کھیلے سبھی چار مقابلے جیتے ہیں ۔ آصف کو چار میں سے دو میچ میں بلے بازی کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے 19 گیند پر 52 رن بنائے ہیں ۔ ایک چوکا اور سات چھکا لگایا ہے ۔ یعنی 46 رن تو انہوں نے صرف باونڈری سے بنا دئے ہیں ۔ افغانستان کے خلاف ٹیم کو آخری چار اوورس میں جیت کیلئے 24 رن بنانے تھے ۔ آصف نے 19 ویں اوور کی چھ گیند پر چار چھکا لگا کر ٹیم کو دلچسپ جیت دلائی تھی ۔

      پاکستان کی ٹیم نے 2009 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے ، لیکن موجودہ سیزن میں ٹیم کی کارکردگی کافی شاندار رہی ہے ۔ کپتان بابر اعظم چار میں سے تین میچ میں نصف سنچری بناچکے ہیں ۔ اس وجہ سے ٹیم کو اس مرتبہ بھی دعویدار مانا جارہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: