உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ہندوستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے پاکستان کی اوپننگ جوڑی ، یہ ہے بڑی وجہ

    T20 World Cup: ہندوستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے پاکستان کی اوپننگ جوڑی ، یہ ہے بڑی وجہ (AFP)

    T20 World Cup: ہندوستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے پاکستان کی اوپننگ جوڑی ، یہ ہے بڑی وجہ (AFP)

    T20 World Cup 2021: ہندوستان کو پہلا میچ پاکستان سے 24 اکتوبر کو کھیلنا ہے ۔ میچ کے ٹکٹ ایک ہی گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے ۔ ایسے میں سبھی فینس کو اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتے سے بھی کم کا وقت بچا ہے ۔ مقابلے 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان یو اے ای اور عمان میں کھیلے جانے ہیں ۔ ہندوستان کو پہلا میچ پاکستان سے 24 اکتوبر کو کھیلنا ہے ۔ میچ کے ٹکٹ ایک ہی گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے ۔ ایسے میں سبھی فینس کو اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ حالانکہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف کافی شاندار ہے ۔ ٹیم کبھی بھی نہیں ہاری ہے اور سبھی پانچ مقابلے جیتے ہیں ۔

      اس سال کے ٹی ٹوینٹی کے انٹرنیشنل اور گھریلو میچوں کے ریکارڈ کو دیکھیں تو پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی سب سے خطرناک ثابت ہوئی ہے ۔ دونوں بلے باز 57 کی اوسط سے 736 رنوں کی ساجھیدار کرچکے ہیں ۔ انہوں نے یہ رن ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بنائے ہیں ۔ اس کے علاوہ شیکھر دھون اور پرتھوی شا کی جوڑی اب تک 712 رنوں کی ساجھیدار کرچکی ہے ، لیکن دھون اور شا دونوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹیم میں نہیں ہیں ۔ مینک اگروال اور کے ایل راہل کی جوڑی بھی 600 رن سے زیادہ بناچکی ہے ، لیکن مینک بھی ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہیں ۔

      بابر اعظم اور محمد رضوان یکم جنوری 2021 سے اب تک 13 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں تین سنچری اور دو نصف سنچری کی شراکت داری کے ساتھ 736 رن بنا چکے ہیں ۔ اس میں سے 521 رن بطور اوپننگ جوڑی بنائے ہیں ۔ 197 رن کی سب سے بڑی شراکت داری کی ہے ۔ یہ جوڑی ورلڈ کپ میں بھی اوپننگ کرسکتی ہے ۔ ایسے میں یہ جوڑی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

      اس سال سب سے زیادہ رن بنانے والے بازوں کی بات کریں تو رضوان پہلے اور بابر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ محمد رضوان نے 17 میچوں میں 94 کی اوسط سے 752 رن بنائے ہیں ۔ اسٹرئیک ریٹ 140 کا ہے ۔ ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ وہیں کپتان بابر نے 17 میچوں میں 37 کی اوسط س 523 رن بنائے ہیں ۔ اسٹرائیک ریٹ 133 کا ہے ۔ انہوں نے اس دوران ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: