உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: بابر اعظم 'ٹریپل سنچری' لگانے والے پہلے کھلاڑی ، رضوان نے تو بنا دیا ورلڈ ریکارڈ

    T20 World Cup: بابر اعظم 'ٹریپل سنچری' لگانے والے پہلے کھلاڑی ، رضوان نے تو بنا دیا ورلڈ ریکارڈ ۔ (AP)

    T20 World Cup: بابر اعظم 'ٹریپل سنچری' لگانے والے پہلے کھلاڑی ، رضوان نے تو بنا دیا ورلڈ ریکارڈ ۔ (AP)

    T20 World Cup 2021: بابر اعظم نے موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں 61 کی اوسط سے 303 رن بنا ئے ۔ انہوں نے چار نصف سنچری بھی بنائی ہے ۔ 70 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے ۔

    • Share this:
       دبئی : جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ تاہم پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 300 رن بنانے والے پہلے باز بن گئے ہیں ۔ وہ محمد رضوان کے ساتھ مل کر چار سو سے رن بنا چکے ہیں ۔ یہ ایک سیریز میں ایسا کرنے والی دنیا کی پہلی جوڑی بن گئی ۔ بابر 39 رن بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ رضوان 67 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

      بابر اعظم نے موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں 61 کی اوسط سے 303 رن بنا ئے ۔ انہوں نے چار نصف سنچری بھی بنائی ہے ۔ 70 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے ۔ موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو بابر اور محمد رضوان نے 411 رن کی شراکت داری کی ۔ یہ ایک ٹی ٹوینٹی سیریز میں کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے زیادہ رن بنانے والی جوڑی بن گئی ہے ۔ اس سے پہلے ایران فنچ اور ڈی اور آرچی شارٹ نے 2018 میں چار میچ میں 382 رن جوڑے تھے ۔ رضوان اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ وہ تین نصف سنچری کے سہارے 281 رن بناچکے ہیں ۔

      محمد رضوان کے اس سال ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 1000 رن پورے ہوگئے ہیں ۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بنے ۔ اس سے پہلے کوئی بلے باز ایسا نہیں کرسکا تھا ۔ رضوان اس سال ایک سنچری اور دس نصف سنچریاں بنا چکے ہیں ۔ یعنی گیارہ مرتبہ 50 سے زیادہ رن کی اننگز کھیلی ہے ۔ ناٹ آوٹ 104 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے ۔ اس سال وہ اب تک 1033 رن بناچکے ہیں ۔ بابر اعظم بھی اس سال 826 رن بناکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

      خیال رہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔ اس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے ہدف ایک اوور باقی رہتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: