اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بابر اعظم بنے ICC T20 World Cup ٹیم کے کپتان ، ہندوستان کا ایک بھی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں

    T20 World Cup 2021:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔ اس میں ٹیم انڈیا کا کوئی بھی کرکٹر شامل نہیں ہے جبکہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو بھی بارہ رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔

    • Share this:
      دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔ اس میں ٹیم انڈیا کا کوئی بھی کرکٹر شامل نہیں ہے جبکہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو بھی بارہ رکنی ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے سپر 12 راونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی اور اس کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس کے بعد اس نے افغانستان ، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کو ہرایا تھا ۔ فائنل میں ناٹ آوٹ 77 رنوں کی اننگز کھیلنے والے مچیل مارش کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔

      جیوری اراکین نے کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کو ٹیم میں جگہ نہیں دی ۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈم مارکرم ، تیز گیند اینرچ نارکیا کے علاوہ سری لنکا کے بلے باز چرت اسلنکا ، لیگ اسپنر ونندو ہسرنگا کو اس میں جگہ ملی ہے ۔ یہ دونوں ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی تھیں ۔ چیمپئن آسٹریلیا اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے ۔ آسٹریلیا کی بات کی جائے تو سلامی بلے باز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ڈیوڈ وارنر ، لیگ اسپنر ایڈم زمپا اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ انگلینڈ کے سلامی بلے باز جوس بٹلر اور آل راونڈر معین علی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولڈ نے بھی ٹیم میں جگہ بنائی ہے ۔

      ونندو ہسرنگا ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں تو بابر اعظم نے سب سے زیادہ رن بنائے ہیں ۔ جیوی کے رکن ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیند باز ایان بشپ نے کہا کہ ہر ٹیم کے سلیکشن کی طرح ہی اس ٹیم پر بھی گفتگو ہوگی ۔ پینل اس طرح کی چرچا کا احترام کرتا ہے ۔ اس طرح کے مقابلہ جاتی ٹورنامنٹ سے ٹیم کا سلیکشن کرنا کافی مشکل تھا ۔ سلیکشن کی اہم بنیاد سپر 12 سے فائنل تک کے میچ رہے ۔ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا ہے ۔

      آئی سی سی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹیم اس طرح ہے

      ڈیوڈ وارنر ( آسٹریلیا) ، جوس بٹلر ( انگلینڈ) بابر اعظم ( کپتان ، پاکستان) ، چرت اسلنکا ( سری لنکا) ، ایڈم مارکرم ( جنوبی افریقہ) ، معین علی ( انگلینڈ) ، ونندو ہسرنگا ( سری لنکا) ، ایڈم زمپا ( آسٹریلیا) ، جوش ہیزل ووڈ ( آسٹریلیا) ، ٹرینٹ بولٹ ( نیوزی لینڈ) ، اینرچ نارکیا ( جنوبی افریقہ) ۔ بارہواں کھلاڑی : شاہین شاہ آفریدی ( پاکستان) ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: