உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC: بابر اعظم نے 8 سال کے فین کو دیا دل جیت لینے والا جوب ، ہورہی جم کر تعریف

    T20 WC: بابر اعظم نے 8 سال کے فین کو دیا دل جیت لینے والا جوب ، ہورہی جم کر تعریف (PIC: AP)

    T20 WC: بابر اعظم نے 8 سال کے فین کو دیا دل جیت لینے والا جوب ، ہورہی جم کر تعریف (PIC: AP)

    T20 World Cup 2021: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ایک آٹھ سالہ فین کو جواب دیا ہے۔ بابر کا یہ جواب فینس کا دل جیت رہا ہے ۔

    • Share this:
      پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں ایک آٹھ سالہ فین کو جواب دیا ہے۔ بابر کا یہ جواب فینس کا دل جیت رہا ہے ۔ اس فین نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باہر ہونے کے بعد بابر اعظم کیلئے ایک خط لکھا تھا ۔ بابر اعظم اینڈ کمپنی نے پورے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، لیکن فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے ۔ سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہراکر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ مہم سے باہر کردیا ۔

      پاکستان کے آٹھ سالہ فین نے بابر اعظم کو خط لکھا اور کہا کہ وہ مستقبل میں ملک کی قیادت کرنا چاہتا ہے اور اس کو ٹیم کے سبھی اراکین کے آٹوگراف چاہئے ۔ بابر اعظم نے اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ پر اس چھوٹے فین کے خط پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوکس ، یقین اور سخت محنت کے ساتھ کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے مستقبل کے کپتان کے طور پر اس کا تذکرہ کرکے چھوٹے فین کا آٹوگراف بھی مانگا ۔

      بابر اعظم نے لکھا : پیارے محمد ہارون سوریہ ، سلام ، ہمارے لئے اس طرح کے خط کیلئے شکریہ ، چیمپئن ، مجھے آپ پر پورا یقین ہے اور آپ اپنی فوکس ، یقین اور سخت محنت سے کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ آپ کو آپ کے آٹوگراف ملیں گے ، لیکن میں آپ کا آٹوگراف لینے کیلئے مستقبل کے کپتان کا انتظار نہیں کرسکتا ۔


      بتادیں کہ پاکستان اپنے لیگ مرحلہ میں ناقابل شکست رہا تھا ۔ لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ۔ جب تک میتھیو ویڈ نے شاہین آفریدی کو کھیل کے 19 ویں اوور میں تین چھکے نہیں لگائے تھے ، اس وقت تک پاکستانی ٹیم مضبوط صورتحال میں تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: