உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ہندوستان ۔ پاکستان میچ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ، 333 گنا تک مہنگے بک رہے ٹکٹ، لاکھوں روپے کرنے ہوں گے خرچ

    ہندوستان ۔ پاکستان میچ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ، 333 گنا تک مہنگے بک رہے ٹکٹ، لاکھوں روپے کرنے ہوں گے خرچ (AFP)

    ہندوستان ۔ پاکستان میچ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ، 333 گنا تک مہنگے بک رہے ٹکٹ، لاکھوں روپے کرنے ہوں گے خرچ (AFP)

    T20 World Cup 2021: ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا ۔

    • Share this:
      دبئی : ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے 3 اکتوبر سے ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ وہیں اگر یو اے ای میں ٹکٹوں کی قیمت کی بات کریں تو سب سے کم قیمت والے ٹکٹ 600 روپے میں دستیاب ہیں۔ لیکن ہندوستان اور پاکستان کے میچ کیلئے شائقین کو لاکھوں روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ میچ کے ٹکٹس 333 گنا مہنگے فروخت کئے جا رہے ہیں ۔ فینس ۔۔۔۔ پر جاکر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

      ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا ۔ ٹکٹ کی سب سے زیادہ قیمت تقریبا 2 لاکھ روپے ہے جو کہ عام ٹکٹوں سے تقریبا 333 گنا مہنگا ہے۔ الگ الگ اسٹینڈز کی الگ الگ قیمتیں ہیں۔ شروعاتی ٹکٹس 12500 روپے میں دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ ، 31،200 روپے اور 54،100 روپے میں فینس پریمیئم اور پلیٹنیم اسٹیڈ کے ٹکٹس خرید سکتے ہیں ۔ تاہم ان تین کیٹیگریوں کے ٹکٹس تقریبا ختم ہو چکے ہیں۔

      وہیں اسکائی باکس اور وی آئی پی سویٹ کی قیمتیں ابھی تک آفیشیل ویب سائٹ پر نہیں دکھائی جارہی ہیں۔ لیکن ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 31 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے وی آئی پی سویٹ کی قیمت 1 لاکھ 96 ہزار روپے ہے ۔ ایسے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچوں کے ٹکٹس زیادہ مہنگے ہونے کا امکان ہے ۔ کیونکہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی سب سے کم قیمت کے ٹکٹ 10400 روپے میں دستیاب ہیں۔

      یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا 7 واں سیزن ہے۔ کل 16 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ آخری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں 2016 میں کھیلا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ریکارڈ دوسری مرتبہ خطاب جیتا تھا ۔ رواں سیزن کا پہلا میچ 17 اکتوبر کو مسقط میں عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ بھی اسی دن ہوگا۔ وہیں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سپر 12 کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔

      ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیم کی گنجائش کے 70 فیصد تک شائقین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ آئی سی سی اور ٹورنامنٹ کے میزبان بی سی سی آئی کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

      بتادیں کہ پہلے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہندوستان میں ہونے والا تھا ۔ لیکن کورونا کی وجہ سے بی سی سی آئی نے اس کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا ۔ تاہم ٹورنامنٹ کا آرگنائزر اب بھی بی سی سی آئی ہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: