உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: ہاردک پانڈیا نے شروع کی گیند بازی ، اہم میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کو ملی خوشخبری

    بڑی خبر: ہاردک پانڈیا نے شروع کی گیند بازی ، اہم میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کو ملی خوشخبری ۔ (AFP)

    بڑی خبر: ہاردک پانڈیا نے شروع کی گیند بازی ، اہم میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کو ملی خوشخبری ۔ (AFP)

    T20 World Cup 2021: ٹیم انڈیا کے لئے دبئی سے بڑی اور راحت دینے والی خبر آرہی ہے ۔ آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے پھر سے گیند بازی شروع کردی ہے ۔

    • Share this:
      دبئی : ٹیم انڈیا کے لئے دبئی سے بڑی اور راحت دینے والی خبر آرہی ہے ۔ آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے پھر سے گیند بازی شروع کردی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ٹیم کو پاکستان سے ہار ملی تھی ۔ ٹیم کو اب 31 اکتوبر کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے ۔ یہ میچ دونوں ٹیم کیلئے اہم رہنے والا ہے ۔ پانڈیا نے آئی پی ایل 2021 کے دوران بھی گیند بازی نہیں کی تھی ۔ ٹیم 2007 کے بعد سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے ۔

      براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ہاردک پانڈیا کے نیٹس پر گیند بازی کرتے ہوئے فوٹیج کو دکھایا ۔ اس پر سابق ہندوستانی لیجنڈ وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ یہ ٹیم کیلئے بڑی خبر ہے ۔ اگر وہ دو اوورس بھی گیند بازی کرتے ہیں تو ٹیم انڈیا کو فائدہ ملے گا ۔ معلوم ہو کہ پاکستان کے خلاف صرف پانچ کھلاڑیوں نے گیند بازی کی تھی ۔ محمد سمیع اور بھونیشور کمار شروعات میں مہنگے رہے تھے ، اس کے بعد بھی انہیں سے گیند بازی کرانی پڑی تھی ۔

      ٹیم انڈیا کے سابق بلے بازی کوچ سنجے بانگڑ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں ہونی چاہئے ۔ پانڈیا اگر گیند بازی کیلئے فٹ ہوجاتے ہیں تو ٹیم میں ایک تبدیلی دکھنے کو مل سکتی ہے ۔ لیگ اسپنر ورون چکرورتی کی جگہ سینئر گیند باز آر اشون کو موقع مل سکتا ہے ۔ پاکستان کے خلاف ورون کچھ خاص نہیں کرسکےتھے ۔

      سپر 12 کے ہر گروپ سے دو ہی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی ۔ پاکستان نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو ہرادیا ہے ۔ ایسے میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کی مضبوط دعویدار ہوجائے گی ۔ ایسے میں دونوں ہی ٹیمیں پوری زور لگائیں گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: