உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: پاکستان نے کہا : کوہلی یا روہت نہیں بلکہ یہ دو ہندوستانی کھلاڑی ہمارے کیلئے سب سے بڑا خطرہ

    T20 World Cup: پاکستان نے کہا : کوہلی یا روہت نہیں بلکہ یہ دو ہندوستانی کھلاڑی ہمارے کیلئے سب سے بڑا خطرہ (Virat kohli/Babar Azam Instagram)

    T20 World Cup: پاکستان نے کہا : کوہلی یا روہت نہیں بلکہ یہ دو ہندوستانی کھلاڑی ہمارے کیلئے سب سے بڑا خطرہ (Virat kohli/Babar Azam Instagram)

    T20 World Cup 2021: پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستانی کرکٹ پر قریب سے نظر رکھنے والے میتھیو ہیڈن کا ماننا ہے کہ لوکیش راہل اور ریشبھ پنت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔

    • Share this:
      دبئی : ٹیم انڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے ۔ ٹیم نے دونوں پریکٹس میچ میں شاندار جیت حاصل کی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کو دوسرے پریکٹس میں جنوبی افریقہ سے شکست ملی ۔ ہندوستان اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے ۔ اس سے پہلے پاکستان کے بلے بازی کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کے ایل راہل اور ریشبھ پنت کو پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ بتایا ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کبھی بھی ٹیم انڈیا کو نہیں ہرا سکی ہے ۔

      پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستانی کرکٹ پر قریب سے نظر رکھنے والے میتھیو ہیڈن کا ماننا ہے کہ لوکیش راہل اور ریشبھ پنت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لوکیش راہل کو پیش رفت کرتے دیکھا ہے اور وہ پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ہوگا ۔ میں اس کی جدوجہد اور چھوٹے فارمیٹ میں اس کا دبدبہ دونوں کو دیکھا ہے ۔ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میں نے ریشبھ پنت کو بھی دیکھا ہے ۔ وہ کیسے بالنگ اٹیک کو نیست و نابود کرتے ہیں ، کیونکہ اس کو موقع ملا ہے اور وہ چیزوں کو اسی طرح سے دیکھتا ہے ۔

      آسٹریلیا کے سابق سلامی بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران قیادت کی صلاحیت کا رول بھی اہم ہوگا ۔ ہیڈن نے کہا کہ اس بڑے مقابلے میں غلطی کی گنجائش کافی کم ہوگی ، اس لئے میچ کے نتائج میں قیادت کی صلاحیت اہم ہوگی ۔ ہیڈن نے مہندر سنگھ دھونی اور آین مارگن کی مثال دی ۔ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ان کی ذاتی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی ، جتنی ان کے پچھلے اعداد و شمار بتاتے ہیں ، لیکن جس طرح انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کی قیادت کی اور خود کو ڈھالا ، اس نے یو اے ای کے حالات میں ان کی ٹیموں کو آئی پی ایل فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار نبھایا ۔

      انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے میچوں میں قیادت کی صلاحیت اہم ہوگی ، کیونکہ یو اے ای کے حالات میں غلطی کی گنجائش کافی کم ہوگی اور وہاں حالات آسان نہیں ہوں گے ۔ ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو قائد اور عظیم بلے باز کے طور پر اس میچ میں کردار نبھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اور بلے باز کے طور پر اس پر اضافی دباو ہوگا ، کیونکہ اس کو نشانہ بنایا جائے گا اور سبھی اس پر حاوی ہونے کی کوشش کریں گے ۔ بابر کو بلے باز اور کپتان کے طور اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: