உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: شاہین آفریدی کے سامنے کیوں ناکام ہوئے ہندوستانی بلے باز، 40 سنچری بنانے والے کوچ نے بتائی وجہ

    T20 World Cup: شاہین آفریدی کے سامنے کیوں ناکام ہوئے ہندوستانی بلے باز، 40 سنچری بنانے والے کوچ نے بتائی وجہ ۔ تصویر : AP

    T20 World Cup: شاہین آفریدی کے سامنے کیوں ناکام ہوئے ہندوستانی بلے باز، 40 سنچری بنانے والے کوچ نے بتائی وجہ ۔ تصویر : AP

    T20 World Cup 2021 : پاکستان نے اس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں وہ کردکھایا ، جو آج سے پہلے نہیں ہوا تھا ۔اس میچ میں روہت شرما اور کے ایل راہل کی سلامی جوڑی شاہین آفریدی کی رفتار اور سوئنگ کے سامنے ناکام ہوگئی ۔ روہت تو کھاتہ بھی نہیں کھول پائے تھے اور راہل نے تین رن بنائے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان نے اس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں وہ کردکھایا ، جو آج سے پہلے نہیں ہوا تھا ۔ اس نے گزشتہ اتوار کو ہوئے میچ میں ہندوستان کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ اس میچ میں روہت شرما اور کے ایل راہل کی سلامی جوڑی شاہین آفریدی کی رفتار اور سوئنگ کے سامنے ناکام ہوگئی ۔ روہت تو کھاتہ بھی نہیں کھول پائے تھے اور راہل نے تین رن بنائے ۔ میچ میں آفریدی نے تین وکٹ لئے تھے ۔ اب بین الاقوامی کرکٹ میں 40 سنچری بنانے والے لیجنڈ آسٹریلیائی بلے باز میتھیو ہیڈن نے آفریدی کے سامنے ہندوستانی بلے بازوں کے ناکام ہونے کی وجہ بتائی ہے ۔ ہیڈن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے بلے بازی کنسلٹینٹ ہیں ۔

      ہیڈن نے کہا کہ ہندوستانی بلے باز آئی پی ایل میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے گیندبازی کو کھیل کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آئے تھے ۔ ایسے میں شاہین شاہ آفریدی کی تیز رفتار گیندوں کو وہ ٹھیک طریقہ سے سمجھ نہیں پائے اور یہی وجہ رہی کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہندوستانی بلے باز بڑا اسکور نہیں کرپائے ۔

      سابق آسٹریلیائی بلے باز نے ایک پاکستانی ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا کہ ہندوستانی بلے باز آئی پی ایل 2021 کے دوران 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کا سامنا کر رہے تھے ۔ یہ پوری طرح الگ ہے ۔ لیکن جب آپ شاہین شاہ آفریدی جیسے تیز گیند باز کا سامنا کرتے ہیں تو کھیل بدل جاتا ہے ۔

      ہیڈن دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بھائی چارے کو دیکھ بھی حیران رہ گئے ۔  باہر کا ماحول گرم ہونے کے بعد بھی کھلاڑیوں نے میدان پر کھیل جذبہ کا اظہار کیا تھا ۔ اس میچ کے بعد ٹیم انڈیا کے مینٹر مہندر سنگھ دھونی اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھے گئے تھے ۔

      ہیڈن نے کہا کہ یہ کھیل کا رول ہے ، اس لئے ان لمحات کو دیکھنا خوبصورت ہے ۔ جہاں ایم ایس دھونی کچھ ( پاکستان) کھلاڑیوں اور وراٹ کوہلی اور (رضوان) کے ساتھ میدان پر نظر آئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: