உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی ٹی ٹوینٹی سے لینے والے ہیں ریٹائرمنٹ! ٹیم انڈیا دو گروپ میں تقسیم ہوکر کھیل رہی

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی ٹی ٹوینٹی سے لینے والے ہیں ریٹائرمنٹ! ٹیم انڈیا دو گروپ میں تقسیم ہوکر کھیل رہی (AP)

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی ٹی ٹوینٹی سے لینے والے ہیں ریٹائرمنٹ! ٹیم انڈیا دو گروپ میں تقسیم ہوکر کھیل رہی (AP)

    T20 World Cup 2021: پاکستان کے سابق لیجنڈ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کوہلی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی ہی نہیں چھوڑیں گے ، بلکہ وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بھی لیں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وراٹ کوہلی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے ۔ اس کا اعلان وہ پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے ٹیم انڈیا پہلے ہی باہر ہوچکی ہے ۔ پاکستان کے سابق لیجنڈ اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کوہلی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی ہی نہیں چھوڑیں گے ، بلکہ وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ بھی لیں گے ۔

      جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ وراٹ کوہلی کیلئے کنبہ پہلی ترجیح ہے ۔ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی ہی نہیں ، کھیل بھی چھوڑ دیں گے ۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کا پورا دھیان اب ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر رہے گا۔ وہ یہاں بڑے بڑے ریکارڈ بنائیں گے ۔ اپنا پورا دھیان اس جانب مزید لگائیں گے ۔ خیال رہے کہ کوہلی بطور کپتان اب تک آئی سی سی خطاب نہیں جیت سکے ہیں ۔

      اس درمیان پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بی سی سی آئی کی وجہ سے ٹیم انڈیا دو گرپ میں تقسیم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے خبر آئی کہ کوہلی کپتانی چھوڑیں گے ، لیکن بی سی سی آئی نے اس کی تردید کی ۔ آخر میں کوہلی کو کپتانی چھوڑنی پڑی ۔ اس وقت ٹیم دہلی اور ممبئی گروپ میں منقسم ہے ۔ بتادیں کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

      ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ کے پہلے دو میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہار ملی تھی ۔ اس کے بعد ٹیم نے افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت درج کی تھی ، لیکن نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہراکر ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: