உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی ٹیم کی ٹیم انڈیا کو وارننگ، پہلے ہی میچ میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو سکھایا سبق

    پاکستانی ٹیم کی ٹیم انڈیا کو وارننگ، پہلے ہی میچ میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو سکھایا سبق

    پاکستانی ٹیم کی ٹیم انڈیا کو وارننگ، پہلے ہی میچ میں دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو سکھایا سبق

    پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم (50) اور ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان (46) نے شاندار اننگ کی بدولت پیرکے روز دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے وارم اپ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی۔

    • Share this:

      دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم (50) اور ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان (46) نے شاندار اننگ کی بدولت پیرکے روز دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے وارم اپ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور لڑکھڑاتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 130 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے بابر اعظم اور فخر زمان کے بالترتیب 50 اور 46 رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت 15.3 اوورز میں 131 رن بنا کر سات وکٹوں سے جیت حاصل کی۔


      پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 اور فخر زماں نے 24 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے۔ فخر زماں نے ایک چھکا لگا کر ٹیم کو شاندار انداز میں جیت دلائی۔ تجربہ کار اور سینئر بلے باز شعیب ملک نے بھی آخر میں دو چوکوں کی مد د سے 11 گیندوں میں اہم 14 رن بنائے۔
      اس سے قبل پاکستان کی گیندبازی بھی اچھی تھی۔ نپی تلی گیند بازی کی بدولت اس نے ویسٹ انڈیز کو 130 کے چھوٹے اسکور تک محدود کر دیا۔ یہی نہیں، ایک وقت پر ویسٹ انڈیز کو 100 رن بنانا بھی مشکل ہو رہا تھا، لیکن کپتان کیرون پولارڈ نے آخر میں آکر ایک طوفانی اننگ کھیلی اور ٹیم کو 130 تک پہنچا دیا۔ انہوں نے 10 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے۔
      پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2-2 جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی گیندبازی کچھ خاص نہیں رہی۔ صرف روی رام پال اور ہیڈن والش کو کامیابی ملی۔ دونوں نے تین اوورز میں 19 رن کے عوض ایک اور 3.3 اوورز میں 41 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ والش نے یقینا دو وکٹیں ملیں، لیکن وہ بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ اس کے علاوہ کسی گیندباز کو کامیابی نہیں ملی۔


      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: