உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: ربادا کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ افریقہ نے انگلینڈ کو ہرایا، لیکن ٹورنامنٹ سے باہر

    T20 World Cup: ربادا کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ افریقہ نے انگلینڈ کو ہرایا، لیکن ٹورنامنٹ سے باہر ۔ (AP)

    T20 World Cup: ربادا کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ افریقہ نے انگلینڈ کو ہرایا، لیکن ٹورنامنٹ سے باہر ۔ (AP)

    T20 world Cup 2021: جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے اپنے آخری سپر 12 میچ میں انگلینڈ کو 10 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے بعد بھی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔

    • Share this:
      شارجہ : جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے اپنے آخری سپر 12 میچ میں انگلینڈ کو 10 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے بعد بھی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم تک محدود رکھنا تھا۔ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 2 وکٹ گنوا کر 189 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 8 وکٹوں پر 179 رنز ہی بنا سکی۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ تینوں نے 5-5 میچوں میں 4-4 سے کامیابیاں حاصل کیں ، لیکن رن ریٹ کے لحاظ سے گروپ-1 میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے اور آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ۔ پاکستان کی ٹیم گروپ 2 سے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ یعنی صرف ایک اور ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

      ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی رہی۔ ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے 38 رنز بنائے تھے۔ لیکن جیسن رائے ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے ریٹائر ہو گئے۔ انہوں نے 20 رنز بنائے۔ جوس بٹلر (26) اینریک نورشیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 15 گیندوں کا سامنا کیا۔ 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد جونی بیرسٹو (1) ناکام رہے۔ انہیں بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز تبریز شمسی نے آؤٹ کیا۔

      معین علی 27 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملان نے 33 اور لیونگ اسٹون نے 17 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ انگلینڈ کو آخری 2 اوورز میں 25 رنز بنانے تھے۔ پریٹوریس نے 19ویں اوور میں 11 رنز دیے۔ اب آخری اوور میں 14 رنز بنانے تھے۔ کگیسو ربادا نے پہلی گیند پر کرس ووکس (7) کو آؤٹ کیا۔ کپتان ایون مورگن (17) دوسری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کرس جارڈن تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ربادا کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل ہو گئی۔ اوور میں صرف 3 رنز بنے۔

      اس سے قبل جنوبی افریقہ نے راسی وان ڈیر ڈوسن کے کیریئر کے سب سے بڑے اسکور اور ایڈن مارکرم کی طوفانی نصف سنچری کی مدد سے 2 وکٹوں پر 189 رنز کا اچھا اسکور بنایا۔ ڈوسن نے 60 گیندوں پر ناٹ آوٹ 94 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کا سب سے بڑا سکور تھا ۔ انہوں نے کوئنٹن ڈی کاک (34) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 71 اور مارکرم (52*) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 52 گیندوں پر 103 رنز کی شراکت داری کی۔ جنوبی افریقہ نے آخری 5 اوورز میں 71 رنز بنائے۔

      مارکرم نے شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے 25 گیندوں کا سامنا کیا۔ 2 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 208 تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ لئے ۔ معین نے 4 اوورس میں صرف 27 اور راشد نے 32 رنز دئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر مارک ووڈ سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔ انہوں نے 4 اوورز میں 47 رنز دئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: