உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی نے کیا انکشاف ، پاکستان کے خلاف کیسا ہوگا جیت کا پلان

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی نے کیا انکشاف ، پاکستان کے خلاف کیسا ہوگا جیت کا پلان (AFP)

    T20 World Cup: وراٹ کوہلی نے کیا انکشاف ، پاکستان کے خلاف کیسا ہوگا جیت کا پلان (AFP)

    IND vs PAK T20 World Cup 2021: وراٹ کوہلی نے میچ سے پہلے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کل کے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہم پورے اعتماد کے ساتھ میچ کھیلنے جائیں گے، حالانکہ ہم چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، کیونکہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی : ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 عالمی کپ کے اپنے پہلے مقابلے سے قبل کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کئی گیم چینجرہیں اورہمیں ان سے آگے رہنے کے لئے اپنے فطری گیم کے ساتھ کھیلنا ہوگا اورانہیں امید ہے کہ ہم اپنا بہترین کھیل کھیلیں گے۔ وراٹ نے ہفتہ کو یہاں میچ سے پہلے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کل کے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہم پورے اعتماد کے ساتھ میچ کھیلنے جائیں گے، حالانکہ ہم چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، کیونکہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔ آپ کو ہر بار ان کے خلاف اپنا بہترین کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے۔ ان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے دم پر کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں۔ ہمیں پاکستان کے خلاف اپنے بہترین گیم پلان کے ساتھ کھیلنا ہے۔

      ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے وراٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں آپ کو مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملتا ہے، جن سے ہم پہلے نہیں کھیلے ہوتے ہیں۔ بائیو ببل کے تعلق سے کھلاڑیوں سے بات کرناضروری ہے، کیونکہ لگاتار کرکٹ کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ہندوستان کے خلاف 24 گھنٹے پہلے کیا ٹیم کا اعلان، جانئے کس کس کو ملا موقع

      وراٹ نے ماضی کے ریکارڈ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کبھی بھی ریکارڈ کے بات نہیں کرتے ہیں، پہلے کیا ہوا اس پر ہماری توجہ نہیں ہے۔ میچ والے دن آپ کیسے کھیلتے ہیں، سب کچھ اس بات پر منحصر ہے۔

      ٹیم میں بہتر امتزاج کے بارے میں بات کریں تو ہندوستانی ٹیم ابھی بھی اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس پر پسینہ بہا رہی ہے۔ 28 سالہ پانڈیا متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں ممبئی انڈینس کے لیے صرف بلے باز کے طورپر کھیلے تھے۔ انہوں نے ایک بھی اوور نہیں ڈالا تھا ۔ گیند بازی نہ کرنے کی وجہ سے ہاردک کوپلیئنگ الیون میں جگہ کے بارے میں کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں :  پاکستان نے کہا : کوہلی یا روہت نہیں بلکہ یہ دو ہندوستانی کھلاڑی ہمارے کیلئے سب سے بڑا خطرہ

      وراٹ نے ہاردک کے بارے میں کہا کہ وہ گیند بازی کرنے کے لیے تیار ہونے کے لیے بہتر ہورہے ہیں ۔ ہم نے اپنے مجموعہ کے بارے میں بات کی ہے، لیکن ابھی انہیں سامنے نہیں رکھ رہے ہیں۔ ہم منصوبوں کے نفاذ کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہاردک فی الحال ہمارے لئے دو اوور گیند بازی کرنے کے لیے بہتر تیاری کر رہے ہیں۔ جب وہ گیند بازی کرنا شروع کریں گے تب تک ہم نے اپنے لئے کچھ متبادل تیار کئے ہیں۔ ایک بلے باز کے طورپر چھ نمبر پر آکر وہ ٹیم کو جو تعاون دیتے ہیں، ہم ایسے کھلاڑی کا ریپلیسمنٹ راتوں رات نہیں کرسکتے۔

       

      قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل یہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے میچ شروع ہوگا۔ یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان طویل عرصے بعد کوئی میچ ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان نے میچ سے پہلے ہی اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستان اورپاکستان اس سے پہلے ٹی-20 ورلڈ کپ میں پانچ بار آمنے سامنے ہوئے ہیں اورہندوستان نے تمام میچ جیتے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: