ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شخص کی موت
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شخص کی موت
India vs Pakistan: ایک پولیس افسر نے کہا کہ گوگوئی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ اتوار شام ایک مقامی سنیما گھر گئے، جہاں میچ دکھایا جارہا تھا ۔ لیکن میچ کے دوران اچانک گوگوئی بیہوش ہوکر گر پڑے ، ان کو فورا اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔
گواہاٹی: آسام کے شیوساگر ضلع میں ایک شخص کی ہندوستان اور پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ دیکھنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ اتوار کی شام میں پیش آیا اور اس شخص کی شناخت 34 سالہ بٹو گوگوئی کے طور پر ہوئی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ گوگوئی اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ اتوار شام ایک مقامی سنیما گھر گئے، جہاں میچ دکھایا جارہا تھا ۔ لیکن میچ کے دوران اچانک گوگوئی بیہوش ہوکر گر پڑے ، ان کو فورا اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔
ڈاکٹروں کے مطابق گوگوئی کو کرکٹ میچ کے دوران سنیما ہال میں آواز کی آلودگی کی حد سے زیادہ سطح کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ اس درمیان شیوساگر پولیس کی ایک ٹیم نے واقعہ کی جانچ کیلئے جانچ شروع کردی ہے ۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق گوگوئی صحت مند تھے اور انہیں صحت سے وابستہ کوئی پریشانی نہیں تھی ۔ غور طلب ہے کہ وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 82) اور ہاردک پانڈیا (40) کی 78 گیندوں میں 113 رنز کی شاندار شراکت داری کی وجہ سے ہندوستان نے میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 گروپ میچ میں پاکستان کو آخری گیند تک چلے مقابلہ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پچھلے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔
پاکستان کے آٹھ وکٹوں پر 159 رنز کے جواب میں ہندوستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے دو دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔