اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup 2022: آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا، گولف کھیلتے ہوئے اس بڑے کھلاڑی کا کٹ گیا ہاتھ

    T20 World Cup 2022: آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا، گولف کھیلتے ہوئے اس بڑے کھلاڑی کا کٹ گیا ہاتھ  (PIC: AFP)

    T20 World Cup 2022: آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا، گولف کھیلتے ہوئے اس بڑے کھلاڑی کا کٹ گیا ہاتھ (PIC: AFP)

    T20 World Cup 2022: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی مہم کی شروعات کرنے سے پہلے ہی آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 12 راونڈ کا پہلا مقابلہ 22 اکتوبر کو کھیلا جانے والا ہے ، لیکن کنگارو ٹیم کے دوسرے وکٹ کیپر ۔ بلے باز جوش انگلس زخمی ہوگئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, IndiaAustralia
    • Share this:
      نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی مہم کی شروعات کرنے سے پہلے ہی آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 12 راونڈ کا پہلا مقابلہ 22 اکتوبر کو کھیلا جانے والا ہے ، لیکن کنگارو ٹیم کے دوسرے وکٹ کیپر ۔ بلے باز جوش انگلس زخمی ہوگئے ہیں ۔ جوش انگلس بدھ کو ایک حادثہ کے شکار ہوگئے ۔ انگلس ، لا پروس میں نیو ساوتھ ویلس گولف کلب میں گولف کھیلنے کیلئے آئے تھے ۔ اس دوران ان کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔

      دی سنڈے مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر ، مارکس اسٹوئنس ، گلین میکسویل اور کوچ اینڈریو کے ساتھ وہ گولف کھیلنے پہنچے تھے ۔ اس دوران گولف کلب میں ان کا ہاتھ کٹ گیا ۔ اس چوٹ کی وجہ سے ان کا کافی خون بہہ گیا اور اب پہلے میچ میں ان کا شامل ہونا مشکوک ہے ۔

      رپورٹ کے مطابق انگلس گیند کو فیئروے سے نیچے مارنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن گولف اسٹک ان کے ہاتھ پر لگ گئی اور ان کا ہاتھ کٹ گیا ۔ اس کی وجہ سے کافی خون بہہ گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ انگلس پرانے کلبوں کے ساتھ کھیل رہے تھے اور اس حادثہ سے پہلے کم سے کم نو ہول کھیل چکے تھے ۔

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نے کی بہترین واپسی تو شاہین آفریدی رہے پھیکے، نسیم شاہ اور حسنین رہے کافی مہنگے


       یہ بھی پڑھئے: کیا ہندوستان سے ڈر گئی پاکستانی ٹیم؟ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ میں ملا ثبوت!


      اس چوٹ نے 27 سالہ کھلاڑی کو غیر آرام دہ کردیا اور وہ راونڈ ختم نہیں کرسکے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کی دوپہر کو تصدیق کی تھی کہ انگلس کو علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بیان میں کہا کہ گولف کھیلتے وقت ہاتھ میں گولف اسٹک سے چوٹ لگنے سے جوش انگلس کے داہنے ہاتھ میں کٹ لگ گیا ہے ۔ اس کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ ابھی کوئی اور جانکاری نہیں ہے ۔

      بتادیں کہ جوش انگلس تجربہ کار وکٹ کیپر ۔ بلے باز میتھیو ویڈ کے بیک اپ ہیں ۔ آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں میتھو ویڈو کی جگہ کبھی مشکوک نہیں تھی ۔ میچ میں وہ ہی ٹیم کی پہلی پسند ہوں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: