اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 world cup 2022: مارکس اسٹوئنس کے طوفان نے بچائی لاج، سری لنکا کو ہرا کر آسٹریلیا نے کھولا کھاتہ

    T20 world cup 2022: مارکس اسٹوئنس کے طوفان نے بچائی لاج، سری لنکا کو ہرا کر آسٹریلیا نے کھولا کھاتہ ۔ تصویر: AP

    T20 world cup 2022: مارکس اسٹوئنس کے طوفان نے بچائی لاج، سری لنکا کو ہرا کر آسٹریلیا نے کھولا کھاتہ ۔ تصویر: AP

    T20 world cup 2022: ٹاس ہارنے کے بعد سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے اسٹوئنس کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت جیت کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں دو میچوں میں آسٹریلیا کی پہلی جیت ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaAustralia
    • Share this:
      نئی دہلی : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں میزبان آسٹریلیا نے جیت کا کھاتہ کھول دیا ہے۔ منگل کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مشکل میں گھری ٹیم کو مارکس اسٹوئنس نے آکر طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے جیت تک پہنچا دیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے اسٹوئنس کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت جیت کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں دو میچوں میں آسٹریلیا کی پہلی جیت ہے ۔

      سری لنکا کے گیند بازوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کی رفتار پر لگاتار لگام لگائے رکھی تھی۔ ڈیوڈ وارنر صرف 11 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، جس کے بعد مچیل مارش کی وکٹ بھی گر گئی۔ گلین میکسویل نے آکر ٹیم کو سہارا دیا، لیکن مارکس اسٹوئنس نے اصل کھیل دکھایا۔ صرف 17 گیندوں پر نصف نے میچ کا پورا رخ ہی بدل دیا۔ صرف 18 گیندوں پر اس بلے باز نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنا ڈالے۔

      ٹاس ہار کر بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ کشل مینڈس 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پتھم نشانکا اور دھننجے ڈی سلوا نے اننگز کو سنبھالا اور اسکور کو 75 رنز تک لے گئے، لیکن اس کے بعد اچانک آسٹریلیا کی گیند بازی حاوی ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے 3 وکٹوں پر 97 کے اسکور سے 6 وکٹ پر 120 اسکور ہوگیا۔ آخر میں چرتھ اسالنکا نے 25 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ٹیم کو 157 رنز تک پہنچایا۔ پتھم نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 40 رنز کی اننگز کھیلی ۔

      یہ بھی پڑھئے:  پاکستان اور آسٹریلیا پر سپر 12 سے باہر ہونے کا خطرہ، ہندوستان کی راہ آسان


       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کا اسٹار گیند باز بنا مصیبت، لیجنڈ نے کہا : اب ان کو کھلانا سب سے بڑی غلطی ہوگی



      نیوزی لینڈ کے خلاف 200 رنز کے تعاقب میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کو نیٹ رن ریٹ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 16.3 اوورز میں جیت کے بعد اس میں بہتری کی ہے۔ گروپ 1 پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا نے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: