اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حارث روف نے پھینکی اتنی تیز گیند، چونگ گئی دنیا، بلے باز پلک جھپکتا، اس سے پہلے ہی اسٹمپ غائب!

    حارث روف نے پھینکی اتنی تیز گیند، چونگ گئی دنیا، بلے باز پلک جھپکتا، اس سے پہلے ہی اسٹمپ غائب! (AP)

    حارث روف نے پھینکی اتنی تیز گیند، چونگ گئی دنیا، بلے باز پلک جھپکتا، اس سے پہلے ہی اسٹمپ غائب! (AP)

    T20 World Cup 2022: آوٹ ہونے کے بعد جہاں عمرزئی کافی مایوس نظر آئے تو وہیں حارث رؤف نے اس وکٹ کا شاندار طریقہ سے جشن منایا۔ عمرزئی نے اس میچ میں کل دو گیندوں کا سامنا کیا، لیکن وہ کھاتہ کھولے بغیر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistan
    • Share this:
      T20 World Cup 2022: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلہ کا آغاز ہفتہ سے ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے سبھی ٹیمیں پریکٹس میچز کے ذریعہ میدان کے رویے سے واقفیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ پریکٹس میچ کے ایک دلچسپ مقابلہ میں بدھ کو پاکستان کا افغانستان سے آمنا سامنا ہوا ۔

      میچ کے دوران پاکستان کی تیز رفتار گیند بازی ایک بار پھر میدان میں نظر آئی۔ نوجوان تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے چار اوورز کراتے ہوئے 29 رنز خرچ کرنے کے بعد دو کامیابیاں حاصل کیں۔ وہیں تیز گیند باز حارث رؤف نے بھی دھاردار گیند بازی کرتے ہوئے اپنے چار اوورز کے کوٹے میں 34 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔


      میچ کے دوران جس طرح انہوں نے ساتویں آرڈر کے بلے باز عظمت اللہ عمرزئی کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی، اسے دیکھ کر وہاں موجود ہر کوئی حیران رہ گیا۔ حارث رؤف گرین ٹیم کے لئے 14واں اوور لے کر آئے ۔ ان کے اس اوور کی تیسری گیند پر عمرزئی بلے بازی کے لئے تیار تھے، لیکن یہاں حارث رؤف نے اپنی رفتار سے بلے باز کو چونکاتے ہوئے بولڈ کر دیا۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان کے فینس کا مزہ ہوسکتا ہے خراب؟ جانئے 23 اکتوبر کو کیسا رہے گا موسم


      یہ بھی پڑھئے: BCCI کے بیان سے بوکھلایا پاکستان، کہا: WC 2023 کیلئے ہندوستان کا دورہ خطرے میں پڑسکتا ہے


      آوٹ ہونے کے بعد جہاں عمرزئی کافی مایوس نظر آئے تو وہیں حارث رؤف نے اس وکٹ کا شاندار طریقہ سے جشن منایا۔ عمرزئی نے اس میچ میں کل دو گیندوں کا سامنا کیا، لیکن وہ کھاتہ کھولے بغیر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بولڈ ہونے کے بعد ان کا اسٹمپ کافی دور تک ہوا میں غوطہ لگاتے ہوئے پیچھے جاکر گرا ۔

      وہیں اگر اس میچ کی بات کریں تو برسبین میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ وہیں ہدف کے تعاقب میں گرین ٹیم 2.2 اوورز میں صرف 19 رنز ہی بنا پائی تھی کہ بارش نے دستک دے دی۔ بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا اور بالآخر میچ کو منسوخ کرنا پڑ گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: